پاکستان بنگلہ دیش انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

منگل 27 مئی 2025 21:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

(جاری ہے)

کپتان سلمان علی آغا اور لٹن داس نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹرافی کی رونمائی کیپاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز بدھ سے شروع ہورہی ہے،سیریز کے تینوں میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 28 ،30 مئی اور یکم جون کو کھیلے جائیں گے۔