A محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے اسلام اور پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں ان کی خدمات کو قوم کبھی فراموش نہیں کیاجاسکے گا، مولانا عبدالقادر لونی

منگل 27 مئی 2025 22:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2025ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے قائمقام امیر مولانا عبدالقادر لونی مرکزی جنرل سکرٹری مفتی شفیع الدین مرکزی نائب امیر مولانا عبدلروف سرپرست اعلی مولانا ڈاکٹرشمس الھدی مرکزی ڈپٹی جنرل سکرٹری نجیم خان ایڈوکیٹ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مولانامحمودالحسن قاسمی مرکزی ناظم دوئم قاری مہراللہ مولانا سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری مالیات صوبائی امیر خیبر پختونخوا قاضی گل الرحمن نکیال صوبائی امیر پنجاب مولانا ثنااللہ صوبائی امیر سندھ مولانا عزیزاحمد شاہ امروٹی نے 28 مئی یوم تکبیر پر کہا کہ محسن عالم اسلام ڈاکٹر عبدالقدیرخان نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کر امت مسلمہ کا سر فخر سے بلند کیا محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے اسلام اور پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں ان کی خدمات کو قوم کبھی فراموش نہیں کیاجاسکے گا۔

(جاری ہے)

اسلام اور پاکستان کو دفاعی ایٹمی قوت بنانے کی بدولت آج ہم آزادی کی فضا میں سانس لے رہے ہیں۔ پاکستان عالم اسلام کی پہلی اٹیمی قوت بننے سے امت مسلمہ کا سر فخر سے بلند ہوا۔ اٹیمی صلاحیت کی بدولت آج ملک کو دشمن میلی آنکھ دیکھنے کا تصور نہیں کر سکتے زندہ قوموں کا شیوہ رہا ہے کہ وہ اپنے ہیروز کو کھبی بھولا نہیں کرتے اور ان کو نہ صرف زندہ رکھتی ہیں بلکہ ان کے کارہائے نمایاں سے سیکھتی ہیں اور پھر قومی تقاضوں کے پیش نظر ان کے چھوڑے ہوئے ورثہ سے استفادہ کرتی ہیں انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ ملک پر مسلط غلام حکمرانوں نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو عظیم احسان کا صلہ تو نہیں دیا بلکہ وہ آخری سانس تک نظربندی میں زندگی گزاری انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے کامیاب اٹیمی تجربے کا نتیجہ ہے کہ آج کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات بھی نہیں کرسکتا ڈاکٹر عبدالقدیر نہ صرف محسنِ پاکستان تھے بلکہ وہ محسن عالم اسلام تھے ایٹمی پروگرام دیکر انہوں نے قوم پر جو احسان کیا وہ ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ 28 مئی یوم تکبیر کے موقع پر تمام مدارس ومساجد میں عظیم محسن ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے لیے قرآنی خوانی کا اہتمام کرے انہوں نے کہا کہ ملک کی اسلامی و نظریاتی تشخص کی حفاظت اور قومی وحدت کے لیے یک صف اور یک صدا ناگزیر ہوچکا ہے ملک دشمن قوتوں کی مسلسل ناپاک سازشوں کو بے نقاب کرنا قومی و دینی فریضہ ہے۔