
خادمِ حرمین شریفین پروگرام کے تحت 30 پاکستانیوں کو حج کی خصوصی دعوت
منگل 27 مئی 2025 22:40
(جاری ہے)
اس پروگرام کی نگرانی سعودی وزارتِ اسلامی امور، دعوت و ارشاد کر رہی ہے اور اس کا مقصد عالمِ اسلام میں اتحاد و یگانگت کو فروغ دینا اور سعودی عرب کی میزبانی کا مظاہرہ کرنا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی سفیر نے کہا کہ یہ اقدام سعودی عرب کی جانب سے اسلام کی خدمت اور مسلم ممالک سے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام شاہ سلمان اور ولی عہد و وزیر اعظم محمد بن سلمان کی رہنمائی میں ہر سال قابلِ قدر اور مستحق افراد کو حج کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ترتیب دیا جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر سال منتخب عازمین کو حج کی ادائیگی کے لیے مکمل سفری، رہائشی اور دیگر سہولیات فراہم کی جاتی ہیں تاکہ ان کا حج پرسکون اور روحانی طور پر اطمینان بخش ہو۔ یہ تمام انتظامات سعودی وزارتِ اسلامی امور کی زیر نگرانی انجام دیے جاتے ہیں۔سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ یہ پروگرام سعودی وژن 2030 کا حصہ ہے، جس کا مقصد مملکت کو عالمی اسلامی قیادت میں نمایاں مقام دلانا اور انسانی خدمت کے میدان میں اس کا کردار مزید مؤثر بنانا ہے۔اس موقع پر پاکستانی عازمین نے سعودی حکومت اور قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے سعودی عرب کی عالم اسلام کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے سعودی سفیر نواف المالکی کی کاوشوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔ مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے بتایا کہ رواں برس سعودی عرب نے فلسطین سے بھی تقریباً ایک ہزار عازمینِ حج کو مدعو کیا ہے، جو مملکت کی انسانی اور دینی خدمات کی عکاسی کرتا ہے۔خادمِ حرمین شریفین مہمان پروگرام کا آغاز 1417ھ میں ہوا، جس کے تحت اب تک 140 ممالک سے تقریباً 65,000 عازمین کو حج کی سہولت فراہم کی جا چکی ہے۔ ان عازمین کو نامزدگی سے لے کر واپسی تک مذہبی، طبی، ثقافتی اور انتظامی سہولیات مہیا کی جاتی ہیں۔مزید قومی خبریں
-
بھارت کی جانب سے پانی روکنا ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بلاول بھٹوزر داری
-
سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی،سیکریٹری ماحولیات آغاشاہنواز کا سخت کارروائی کاعندیہ
-
ایران،اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال
-
الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ: سپیکر کا پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار
-
حافظ آباد،14 سالہ ذہنی و جسمانی معذور لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، 6 ماہ کی حاملہ ہونے کا انکشاف
-
بھارت اور اسرائیل پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہے، خواجہ آصف
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات
-
شادی کی تقریب میں دلہے کے دوست کی فائرنگ سی4 بچوں سمیت 6افراد زخمی
-
ْامریکی حکمرانوں کی شہ پر صیہونیوں کا ایران پر حملہ بھیانک سیاسی غلطی ثابت ہوگا‘ سعد رفیق
-
پاکستان میں 2025 کے مون سون سیزن کے دوران بارشوں میں 13 فیصد اضافہ متوقع ہے، مون سون کے نقصانات سے بچنے کے لیے نالوں کی بروقت صفائی ضروری ہے ،ماہرین موسمیات
-
پورا عالم اسلام اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کے ساتھ کھڑا ہے ، طاہر محمود اشرفی
-
خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ سب سے بڑا فراڈ ہے، گزشتہ صوبائی بجٹ کے اہداف میں ایک بھی حاصل نہیں کیا جاسکا، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.