خیبر پختونخوا میں فائرنگ کے واقعات میں 5 افراد جاں بحق

پشاور میں کچن کے تنازع پر دو خواتین سمیت 3 افراد، صوابی میں دو چچا زاد جان سے گئے

بدھ 28 مئی 2025 03:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء) خیبر پختونخوا میں فائرنگ کے واقعات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو 1122 صوابی کے مطابق نواحی گاؤں شگئی پنج پیر میں فائرنگ سے اسکول پرنسپل اور استاد جاں بحق ہوگئے، دونوں مقتولین چچازاد تھے جن کی شناخت اعزاز اور حمزہ کے ناموں سے ہوئی۔

(جاری ہے)

دونوں کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر نشانہ بنایا گیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد کی لاشیں باچا خان اسپتال منتقل کردیں۔ادھر پشاور میں گھر میں کچن کے تنازع پر دو خواتین سمیت تین افراد قتل ہوگئے، پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ داو?د زئی شاہ عالم کے علاقے میں پیش آیا۔