Live Updates

فیفا نے شاہین آفریدی کو فٹبال کے عظیم پلیئرز کے ساتھ کھڑا کردیا

نمبر 10 جرسی کے حوالے پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 28 مئی 2025 11:52

فیفا نے شاہین آفریدی کو فٹبال کے عظیم پلیئرز کے ساتھ کھڑا کردیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 مئی 2025ء ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے فاتح کپتان شاہین شاہ آفریدی کو فٹبال کی عالمی فیڈریشن (فیفا) نے عظیم فٹبالرز کی فہرست میں لاکھڑا کیا۔ 
فیفا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اپنی فرنچائز لاہور قلندرز کو 3 بار چیمپئن بنوانے پر کپتان شاہین شاہ آفریدی کی جرسی کو عالمی شہرت یافتہ فٹبالرز کیساتھ شیئر کیا۔

(جاری ہے)

 
فیفا ورلڈکپ کے سوشل میڈیا پیج پر نمبر 10 جرسی کے حوالے سے پوسٹ کی گئی ہے جس میں لیونل میسی، نیمار جونیئر اور لوکا موڈرچ کے ساتھ شاہین آفریدیکی جرسی دکھائی گئی ہے۔ 
 
اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ شیئر کرنے کا مقصد فیفا ورلڈکپ 2026ء سے قبل پاکستانی فینز کو متحرک کرنا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ فینز انگیجمنٹ حاصل کی جاسکے۔ 
واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے اتوار کے روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دیکر تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔                                                                              
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات