Live Updates

جنوبی لبنان ، اسرائیلی بمباری سے ایک لبنانی موٹرسائیکل سوارہلاک

بدھ 28 مئی 2025 14:21

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء)جنوبی لبنان پر بمباری کر کے اسرائیلی فوج نے ایک لبنانی کو ہلاک کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کی بمباری کا یہ تازہ ترین واقعہ لبنان کے ساتھ پچھلے سال 27 نومبر کو ہونے والی جنگ بندی کے باوجود پیش آیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی نمائندہ نے پچھلے دنوں بھی لبنان پر زور دیا تھا کہ وہ جنگ بندی معاہدے کی ہر ممکن پابندی کرے۔تاہم اسرائیل کے لیے غزہ کے علاوہ شام اور لبنان کے علاقے اب ایک چراگاہ کے طور پر ہیں۔ جب چاہا اسرائیلی فوجی یا بمبار طیارے ادھر نکل آتے ہیں اور کارروائی کر کے واپس چلے جاتے ہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات