فیصل آباد تاجر کو اغواء کرکے قتل کر نیوالامرکزی ملزم گرفتار

بدھ 28 مئی 2025 15:16

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء)فیصل آباد پولیس نے تاجر کو اغواء کرکے قتل کر نیوالے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی مدینہ ڈویژن سعد ارشد نے اپنے دفتر تھانہ پیپلز کالونی میں پریس بریفنگ کے دوران میڈیا کو بتایا کہ تھانہ مدینہ ٹاؤن پولیس نے النور گارڈن کے رہائشی تاجر نعیم احمد ولد محمد رفیق کو اغواء کے بعد قتل کرنیوالے مرکزی ملزم محمد خالد ولد محمد اشرف کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ مدعی مقدمہ کے مطابق ان کے والد نعیم دودھ لینے موٹر سائیکل پر گھر سے نکلے جن کی نعش اگلے روز تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ شیریں والا سے برآمد ہوئی۔ تھانہ مدینہ ٹاؤن میں مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مرکزی ملزم خالد کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اغواء اور قتل میں تین افراد عمران شاہد، عامر شاہد اور ریحان یاسین نے اس کی معاونت کی تھی۔ پولیس نے تینوں دیگر ملزمان کو مقدمہ میں نامزد کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :