ایتمار بین گویر کا مسجد اقصیٰ کا دورہ ، سعودی عرب اوراردن کی مذمت

بدھ 28 مئی 2025 15:33

ریاض ، عمان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) سعودی عرب نے اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے وزیر قومی سلامتی ایتمار بین گویر کی مسجد اقصیٰ کے دورے کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

'ایس پی اےکے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے اسرائیلی فوج کی حفاظت میں اسرائیلی وزیر اور یہودی آبادکاروں کی مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخلے کی شدید مذمت کی ہے۔ یہ مذمت شاہی خاندان کی طرف سے بھی کی گئی ہے۔