Live Updates

پاک بنگلا دیش سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان

سابق کپتان عامر سہیل، رمیز راجہ، بازید خان، اطہر علی خان اور معروف تجزیہ کار مائیک ہیزمین شامل

بدھ 28 مئی 2025 16:13

پاک بنگلا دیش سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان شروع ہونے والی ٹی 20 سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

پاک بنگلا دیش سیریز کے لیے پانچ رکنی کمنٹری ٹیم میں سابق کپتان عامر سہیل، رمیز راجہ، بازید خان، اطہر علی خان اور معروف تجزیہ کار مائیک ہیزمین شامل ہیں۔اس کے علاوہ زینب عباس سیریز میں پریزینٹر کے فرائض انجام دیں گی۔واضح رہے کہ نئے وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے لیے یہ سیریز پہلی بین الاقوامی اسائنمنٹ ہوگی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات