آئی جی پنجاب کی زیر صدارت "کی پرفارمنس انڈیکیٹرز" کے تحت کارکردگی اہداف کے جائزہ بارے ویڈیو لنک اہم اجلآس

بدھ 28 مئی 2025 16:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اے آئی جی آپریشنز زاہد نواز مروت اور اے آئی جی ایڈمن ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی موجود تھے جبکہ ایڈیشنل آئی جی ساوتھ پنجاب، آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

اجلاس میں "کی پرفارمنس انڈیکیٹرز" کے تحت کارکردگی اہداف کا جائزہ لیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ کرائم کنٹرول، ہارڈ کور پولیسنگ، ٹریفک مینجمنٹ اور خدمت مراکز کی کارکردگی کے امور زیر غور آئے ایف آئی آرز کے اندراج، انویسٹی گیشن اور چالاننگ امور پر جاری اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ لا اینڈ آرڈر ہینڈلنگ، 1787 پر موصولہ شکایات کے ازالے کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید بتایا کہ خواتین اور کمزور طبقات کا تحفظ، انتظامی امور، سائلین کی داد رسی، سکیورٹی اور خدمات کی فراہمی کے امور بھی زیر غور آئے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ 1787 پر موصولہ شکایات پر سائلین سے فوری رابطہ یقینی بنایا جائے۔ منشیات، ناجائز اسلحہ، آرگنائزڈ کرائم کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے۔ مثر فیلڈ پٹرولنگ اور رسپانس ٹائم کو بہتر بناتے ہوئے کرائم کنٹرول کے لئے مزید اقدامات کریں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنسنگ کی شرح بڑھائیں اور خدمت مراکز میں ڈیجیٹل سہولیات کی آسان فراہمی یقینی بنائیں۔