اٹک، پولیس نے بجلی چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا

بدھ 28 مئی 2025 17:07

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) اٹک پولیس نے بجلی چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔تھانہ فتح جنگ میں ایس ڈی او آئیسکو فتح جنگ اربن نے تحریری استغاثہ دیا کہ اپنی ٹیم کے ہمراہ میٹر بنام علی اکبر ولد اکبر خان سکنہ باہتر موڑ جو کہ زیر استعمال وکیل خان ولد عیسیٰ خان کو چیک کیا گیا جو جلا ہوا پایا گیا جبکہ صارف میٹر کی تار نکال کر ڈائریکٹ کنکشن کر کے بجلی چوری کر رہا تھا۔

(جاری ہے)

جس پر تھانہ فتح جنگ پولیس نے مقدمہ درج رجسٹرڈ کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے بجلی چوری کرنے والے ملزم وکیل خان ولد عیسیٰ خان سکنہ حال باہتر موڑ تحصیل فتح جنگ کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔\378