Live Updates

28 مئی کا دن پاکستان کو نا قابل تسخیر بنانے کا دن ہے،سردار عبدالرحیم

بدھ 28 مئی 2025 17:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے یوم تکبیر کے حوالے سے جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 28 مئی کا دن پاکستان کو نا قابل تسخیر بنانے کا دن ہے۔ آج کا دن ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ ہمارا دفاعی نظام مظبوط ہے اور اپنے دشمن کو نیست و نابود کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

28 مئی بینالاقوامی امن کے راہ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یوم تکبیر کے موقع پر افواج پاکستان، قومی سائنسدانوں خاص طور پر ڈاکٹر عبدالقدیر کو سلام پیش کرتا ہوں جن کی کوششوں سے پاکستان دنیا کا ساتواں جوہری قوت بن گیا۔ ہم انکو بھی سلام عقیدت پیش کرتے ہیں جو ملک کے دفاع کی خاطر سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ یوم تکبیر کہ موقع پر ہم ان حر مجاہدین کی قربانیوں کو بھی فراموش نہیں کرسکتے ہیں جو اپنے روحانی مرشد پیر صاحب پگارا کے حکم پر فوج کے شانہ بشانہ سرحدوں پر دشمن سے لڑ رہے ہیں ۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات