Live Updates

دشمن پاکستان کی سرزمین کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکتا، خورشید میرانی

بدھ 28 مئی 2025 17:41

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء)پاکستان مسلم لیگ ن ڈسٹرکٹ سکھر کے صدر خورشید احمد میرانی نے یوم تکبیر پر پاکستانی قوم اورامت مسلمہ کو مارکباد پیش کرتے ہوئے کہانکہ 27سال گذر چکے ہیں قوم کا سرآج بھی فخر سے بلند ہے اور ہمیشہ سر بلند رہے گا دشمن پاکستان کی سرزمین کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکتا، پاکستان کا ایٹمی قوت بننا پوری امت مسلمہ کا فخر ہے۔

ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور اسی دن کو ’’یوم تکبیر’’کے نام سے یاد کیا جاتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم تکبیر کے حوالے سے ن لیگ سیکریٹریٹ نیو پنڈ سکھر میں منعقد تقریب سے خطاب کے دوران کیا تقریب میں یوم تکبیر کی 27ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیااورملک کی سلامتی وخوشحالی کیلئیدعا کی گئی تقریب میں شریک ن لیگی کارکنان کی جانب سے پاکستان زندہ باد ، نوازشریف زندہ باد، شھباز شر?ف زندہ باد ، تیری آواز میری آواز مریم نواز اور پاک فوج زندہ باد پاک آرمی زندہ باد کے نعرے لگائے گئے جبکہ تقریب میں ڈسٹرکٹ سکھر کے جنرل سیکریٹری محمد اعظم خان، انفارمیشن سیکریٹری گل حسن کھوسو ،میڈیا کوآرڈینیٹر عبدالفتاح ابڑو ، سکھر سٹی کے صدر نعیم بدر قریشی ،جنرل سیکریٹری چوہدری محمد خالد آرائیں ، تعلقہ نیو سکھر کے جنرل سیکریٹری عبدالوحید پھلپوٹو ، خواتین ونگ ڈسٹرکٹ سکھر کی رہنما خالدہ شیخ ،یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ سکھر کے سینیئر نائب صدر کاشف مغل، انفارمیشن سیکریٹری راشد علی مھر ، علیان خان ، شاھنواز میرانی ، احسان بھیو ، اویس خان پٹھان و دیگر عہدیداران موجود تھے پاکستان مسلم لیگ (ن) ڈسٹرکٹ سکھر کے صدر محترم خورشید احمد میرانی سمیت دیگر شرکاء نے ن لیگ کے قائد م?اں محمد نواز شریف، ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل سے پاکستان کو پہلی مسلمان ایٹمی قوت بننے کا اعزاز حاصل ہوا، 10مئی کی فتح کی بنیاد 28 مئی 1998 کو رکھی گئی، 28 مئی کو چاغی میں لگائے نعرہ تکبیر کی گونج آج بھی فضاؤں میں ہے۔

(جاری ہے)

قوم آج بھی مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی ممنون ہے، دشمن کو جب بھی منہ توڑ جواب ملا، مسلم لیگ (ن) کی حکومت تھی،ایٹمی دھماکے پر امن اور محفوظ پاکستان کی ضمانت ہیں اور پاکستان کو دنیا کی ساتویں اور عالم اسلام کی واحد ایٹمی قوت بنے 27 برس بیت گئے، آج سے 27 سال پہلے آج ہی کے دن وطن عزیز نے اسلامی دنیا میں ایک نئی تاریخ رقم کی تھی جسے یوم تکبیر کے نام سے جانا جاتا ہے قوم اپنے قومی ہیروز کو ہمیشہ یاد رکھی گی بعد ازیں اختتام تقریب شرکاء کی جانب سے یوم تکبیر کے موقع پر افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرہ کیا گیا اور شرکاء نے عہد کیا کہ ملک کی حفاظت کیلئے ہم افواج پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات