Live Updates

اسمبلی میں ہماری شناخت نہیں ہے ہم نماندگی سے محروم ہو چکے ہیں ، مولوی سرورندیم

بدھ 28 مئی 2025 22:15

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2025ء) جے یو آئی بلوچستان کے صوبائی سینئر نائب امیر سابق وزیر مولوی سرور ندیم موسے خیل نے لورالا میں موسے خیل قبال کے جرگہ سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ آج اسمبلی میں ہماری شناخت نہیں ہے ہم نماندگی سے محروم ہو چکے ہیں اسکے دو وجوہات تھے ایک 2017 کے مردم شماری میں ہم نے بھر پور حصہ نہیں لیا جس پر ہمارے حلقے کے ساتھ شیرانی کو شامل کیا گیا جبکہ 2022 کے مردم شماری میں ایک مرتبہ پھر ہم نے اس قومی فریضے کی انجام دہی میں بھر پور حصہ نہیں لیا اسی وجہ سے 18 فروری2024 کے عام الیکشن میں ووٹ کا درست اور بڑے پیمانے پر اسکے استعمال میں سستی کا مظاہرہ کیا جسکی وجہ سے اج ہماری اسمبلی میں نماندگی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور ادارہ شماریات نے بھی ہمارے حلقے سے زیادتی اور نا انصافی کی صوبے کے بعض حلقوں میں موسے خیل سے کم ابادی اور ووٹرز پر مشتمل حلقے کو الگ نشست دی لیکن ہمارے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک کیا گیا انہوں نے کہا کہ میں اپنے عوام کا ہمیشہ مشکور ہوں کہ انہوں نے ہمیشہ جمعیت کو سپورٹ کیا اج صوبے کہ ایک سو ارب روپیکے ترقیاتی بجٹ اور 2 سو غیر ترقیاتی بجٹ میں موسے خیل کو مکمل نظرانداز کیا گیا ہے میں نے دو مرتبہ وزیر اعلی سرفراز بگٹی سے اسکی شکایت کی لیکن کو شنوا نہیں ہو انہوں نے کہا کہ ہمیں متحد ہونا چاہیے اج حلقے میں پسماندگی بے روزگاری اور غربت نے ڈھیرے ڈال رکھے ہیں عوام صاف پانی صحت تعلیم زراعت اور مواصلات کے سہولتوں سے محروم ہیں اخر ہمارا قصور کیا ہے موجودہ ایم پی اے نے حلقے کو یکسر نظرانداز کر رکھا ہے اگر ہم نے اب بھی ہوش کے ناخن نہ لیے تو ہماری حالت اس سیبھی زیادہ ابتر ہو جایگی انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ضلع کے عوام کو بے یارومددگار نہیں چھوڑ سکتے انکی دن رات بلا امتیاز خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اپنے دور میں موسے خیل کے عوام کی جو خدمت کی اسکے عوام اج بھی معترف ہیں وہ اللہ کے مخلوق کی خدمت کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں اور اپنے رب اور مخلوق کو راضی کرنے کیلے تگ ودو کرتے ہیں۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات