پنجاب میں (کل )ہونے والے سینیٹ انتخاب موخر

بدھ 28 مئی 2025 22:48

․لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء) پنجاب میں کل ( جمعرات ) کو ہونے والے سینیٹ انتخاب موخر کر دیئے گئے۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب سینیٹ الیکشنز مخصوص نشستوں کے کیس کے باعث موخر ہوئے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن ذرائع نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی کا الیکٹورل کالج پورا ہونے پر نئے سینیٹر کا انتخاب ہوگا۔واضح رہے کہ پنجاب کے صوبائی الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی نشست کے لئے 4امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کئے ہیں۔یہ نشست پروفیسر ساجد میر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی، پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست کیلئے پولنگ 29مئی کو ہونا تھی۔