ض*حیدرآباد، نمرا کینسر ہسپتال میں 28مء یوم تکبیر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

بدھ 28 مئی 2025 21:20

د*حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2025ء) نمرا کینسر ہسپتال میں 28مء یوم تکبیر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع ڈائریکٹر نمرا کینسر ہسپتال ڈاکٹر شاہد اقبال نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مئی کا مہینہ پاکستان اور قوم کیلئے خوش قسمتی کی علامت ثابت ہوا ہے 28مئی 1998ء کو کامیاب دھماکے کرکے خطہ میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھا اور 10 مئی 2025کو بھارتی جارحیت کا افواج پاکستان نے منہ توڑ جواب دے کر بھارت اور دنیا پر واضح کردیا ہے کہ ہم اپنے دفاع سے کسی طور غافل نہیں ہیں ملک کی سالمیت پر نچ انے نہیں دی جائیگی ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شاہد اقبال نے کہاکہ پاکستان کے 25کروڑ عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کسی قربانی سے دریخ نہیں کیا جائیگا بھارت نے رات کی تاریکی میں شہری ابادیوں اور مساجد کو نشانہ بنایا اس کے برعکس افواج پاکستان نماز فجر ادا کرنے کے بعد بنیان المرصوص اپریشن کے ذریعے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جس پر پوری قوم اللہ کی شکر گزار ہے۔ تقریب سے ڈاکٹر امین عباسی کاشف گل سید واجد علی نے بھی خطاب کیا جبکہ عمدہ کارکردگی پرقدیر شہریار احسن اکبر اورعارف میں نقد انعامات تقسیم کئے گئے ۔