)حیدرآباد ۔ جامشورو اور اس کے گردونواح میں تیز آ ندھی اور ہلکی بارش کے ساتھ ہی بجلی کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا

بدھ 28 مئی 2025 21:20

0حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2025ء) حیدرآباد ۔ جامشورو اور اس کے گردونواح میں تیز آ ندھی اور ہلکی بارش کے ساتھ ہی بجلی کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا۔ بیشتر علاقوں میں بجلی کے پول اور ٹرانسفارمر اور دیگر تنصیبات بری طرح متاثر ہوئیں۔ حیدرآباد اور جامشورو میں بجلی کی فراہمی بند رہی۔

(جاری ہے)

حیدرآباد میں تیز ہواں کے ساتھ چلنے والی آ ندھی نے حیسکو کے دعووں کی قلعی کھول دی ۔

شہر کے 80 فیصد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ جبکہ جامشورو کے مختلف علاقوں میں گیارہ ہزار کے وی کے 40 کے قریب پول گر گئے جس کے نتیجے میں حیسکو کوٹری سب ڈویژن کے 70 سے زائد فیڈر بند ہوگئے۔ تاہم حیسکو کے عملے نے بجلی کی بحالی کے لیے کام شروع کردیا ہے۔حیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بجلی مکمل بحال ہونے میں کئی گھنٹے لگیں گے۔

متعلقہ عنوان :