ًحیدرآباد میں تیز ہواں کے بعد آندھی و طوفان اور بارش سے درخت اور سائن بورڈ اکھڑ گئے

بدھ 28 مئی 2025 21:20

_حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2025ء) حیدرآباد میں تیز ہواں کے بعد آندھی و طوفان اور بارش سے درخت اور سائن بورڈ اکھڑ گئے ۔ چھتوں پر لگی سولر پلیٹیں اڑ کر دور جاگری۔ متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔ حیدرآباد ۔ لطیف آ باد ۔ قاسم آ باد اور گردو نواح میں شدید حبس اور گرمی کے بعد تیز ہواں ۔ آندھی اور طوفان سے درخت ٹوٹ کر گرگئے۔

(جاری ہے)

سائن بورڈ اکھڑ گئے اور چھتوں پر لگی سولر پیلیٹیں دور جاگری۔

لطیف آ باد اور سائٹ ایریا میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ۔ ادھر اندھی۔ طوفان کے باعث کئی افراد کے معمولی زخمی ہوئے کی اطلاعات ملی ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ نے محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے باوجود شہر کے گنجان آباد علاقوں میں لگے جہازی سائز کے سائن بورڈ نہیں ہٹائے جو تیز آ ندھی ور طوفان کے باعث نقصان کا سبب ہے