Live Updates

28 مئی یوم تکبیر، چوہدری شجاعت حسین کی 1998میں کلیدی شراکت داری کا ثمر ہے۔ خواجہ رمیض حسن

ق لیگی قیادت چوہدری شافع حسین اور چوہدری سالک حسین وفاق و پنجاب میںخواجہ قومی ترقی و ہم آہنگی کے لیے بہترین کردار ادا کررہے ہیں۔ کوآرڈینیٹر وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 28 مئی 2025 22:09

28 مئی یوم تکبیر، چوہدری شجاعت حسین کی 1998میں کلیدی شراکت داری کا ثمر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما و کوآرڈینیٹر برائے وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی خواجہ رمیض حسن نے یوم تکبیر کے حوالہ سے پریس ریلیز میں کہا کہ پاکستان کا دفاع ہر صورت ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

ملکی دفاع اور استحکام کے لیے ذاتی رنجشوں کو بھلا کر ملکی مفاد میں سوچنا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ 28 مئی 1998 کو جب وطن کو دشمن کی للکار کا جواب دینے کی ضرورت پیش آئی اس وقت بھی چوہدری شجاعت حسین قومی وسیع مفادات کی خاطر اپنا کلیدی کردار ادا کرنے میں پیش پیش تھے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات