
نواز شریف کا پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے میں تاریخی کردار ،آج ہمارا دفاع ناقابل شکست ہے،حیدرخان اچکزئی اوردیگر کا ریلی کے شرکاء سے خطاب
بدھ 28 مئی 2025 23:05
(جاری ہے)
اس موقع پرمسلم لیگ(ن) کے کارکنوں نے یوم تکبیر کے حوالے سے کیک بھی کاٹا۔ مقررین نے کہا کہ 28 مئی پاکستان کی ایٹمی صلاحیت اور اپنی خودمختاری کے تحفظ کے غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہے،یہ وہ دن ہے جب پاکستان نے پہلی اسلامی ایٹمی طاقت کے طور پر دنیا میں اپنا مقام حاصل کیا اور اپنے دفاع کو ناقابلِ شکست بنا دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے سائنسدانوں اور قیادت پر فخر ہے پوری قوم ان کی ذہانت اور قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے آج ہمارا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے۔انہوں نے یومِ تکبیر کو قومی غیرت اور اجتماعی عزم کا دن قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ دن صرف ایک اسٹریٹجک طاقت کی یادگار نہیں بلکہ قومی یکجہتی اور حوصلے کا جشن بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ایٹمی ملک ہے جو کسی سے بھی جنگ نہیں چاہتا لیکن اگر کسی نے پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تواسکو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے گزشتہ دنوں پاکستان پر حملہ کرکے بے گناہ شہریوں کوشہید کیا جسکے جواب میں پاک فوج نے دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان سے دوچار کیا اورپاکستان کاازلی دشمن ملک بھارت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگیا۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی سرحدوں کے دفاع پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ملک کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرا نہ پیش کرنے والے ہمارے قومی ہیرو ہیں جن کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔مزید قومی خبریں
-
مادملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کی 58ویں برسی 9جولائی کو منائی جائے گی
-
کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا26واں یوم شہادت 5جولائی کو منایا جائے گا
-
پی آر آئی سکیم میں ایکسچینج کمپنیاں بھی شامل، ترسیلات زر میں 100فیصد اضافہ متوقع
-
بجلی یونٹ پر 7 روپے کمی کا ریلیف ختم ہوگیا
-
سندھ حکومت نے 2 روز کی عام تعطیل کا اعلان کردیا
-
پی آئی ٹی بی کے وضع کردہ ’’مریم کی دستک ‘‘ منصوبے کے ذریعے سرکاری خدمات کے حصول میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،فیصل یوسف
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا ایرانی سفارتخانہ کادورہ، اسرائیلی جارحیت کی مذمت
-
بغیرلائسنس ادویات کی فروخت اور ممنوعہ ادویات کی فروخت کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو مجموعی طور پر 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی
-
وزیراعلیٰ کی خوشنودی کیلئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کیخلاف یکطرفہ اقدامات اٹھائے گئے : مسرت چیمہ
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پرخانیوال میں محرم الحرام پر مثالی انتظامات کئے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر
-
دین اسلام کے اسلامی سال کی ابتدا بھی قربانی سے ہے اور اختتام بھی قربانی سے،ثروت اعجاز قادری
-
چوہدری شجاعت حسین،چوہدری سالک حسین،طارق حسن و دیگر قائدین کا کراچی آمد پر بھرپور استقبال کیاجائے گا،ق لیگ کراچی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.