سیکریٹری جنرل فیفا نے نومنتخب صدر پی ایف ایف محسن گیلانی کو ملاقات کیلئے بلا لیا

فیفا کے جنرل سیکریٹری میڈیاس گرافسٹروم نے خط کے ذریعے محسن گیلانی کو الیکشن جیتنے کی مبارک باد دی

جمعرات 29 مئی 2025 13:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)فیڈریشن انٹرنیشنل دی فٹ بال ایسوسی ایشن (فیفا) کے سیکریٹری نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے نو منتخب صدر محسن گیلانی کو خط لکھا ہے۔

(جاری ہے)

فیفا کے جنرل سیکریٹری میڈیاس گرافسٹروم نے خط کے ذریعے محسن گیلانی کو الیکشن جیتنے کی مبارک باد دی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ فیفا کی پوری ٹیم آپ کیساتھ ہے، فٹبال کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مدد کے لیے تیار ہیں۔فیفا کے جنرل سیکریٹر ی نے خط کے ذریعے نو منتخب صدر پی ایف ایف کو ملاقات کے لیے فیفا ہیڈ کوارٹر مدعو کیا ہے۔