اسرائیل کا غزہ میں حماس کے سربراہ محمد سنوار کی شہادت کا دعوی

جمعرات 29 مئی 2025 14:08

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)اسرائیل نے غزہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ محمد سنوار کی شہادت کا دعوی کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اسرائیلی فوج نے انتہائی مطلوب حماس کے موجودہ سربراہ محمد سنوار کو غزہ میں ایک کارروائی کے دوران شہید کر دیا۔محمد سنوار حماس کے سابق سربراہ یحیی سنوار کے چھوٹے بھائی تھے۔ سنوار کو 13 مئی کو خان یونس میں واقع یورپی اسپتال کے قریب اسرائیلی فضائی حملوں میں نشانہ بنایا گیا تھا۔حماس نے تاحال نہ تو محمد سنوار کی شہادت کی تصدیق کی ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی تردید سامنے آئی ہے۔