نوشہرہ ورکاں، نواحی گاوں باہمنیاں میں 27 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل ، مقدمہ درج

جمعرات 29 مئی 2025 15:30

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2025ء) نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاؤں باہمنیاں میں معمولی رنجش پر فائرنگ کر کے 27 سالہ نوجوان کو قتل کر دیا گیا، تھانہ نوشہرہ ورکاں میں عدنان اسلم کی طرف سے درج رپورٹ کے مطابق معمولی رنجش پر گیارہ افراد عثمان، اکرام ،ہاشم ،طارق ،زوہیب ،وغیرہ مسلح افراد نے بعد شام کے وقت انکے گھر زبردستی داخل ہو کر خواتین پر تشدد کیا اور ہمشیرہ ث کو زخمی کر دیا جبکہ ملزم عثمان نے اپنے دستی پستول سے فائرنگ کر کے 27 سالہ بھائی ذیشان کو شدید زخمی کردیا ۔

(جاری ہے)

والد محمد اسلم اور بھائی عبد الرحمان نے گھر میں چھپ کر جانیں بچائیں ، مضروب ذیشان کو نوشہرہ ورکاں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کرنے کے بعد گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ ہسپتال ریفرکردیاگیا تھا جہاں وہ دوران علاج جان کی بازی ہار گیا ، نوشہرہ ورکاں پولیس نے دفعات 324۔354۔148 ۔149۔کے تحت ابتدائی رپورٹ درج کی اور مضروب کی ہلاکت کے بعد دفعہ 302 مقدمہ کا حصہ بن جائیگی۔اور ایس ایچ او نوشہرہ ورکاں کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائیگا۔\378