
حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کسی قسم کاکوئی اضافہ نہیں کیا، وفاقی وزیرتوانائی
جمعرات 29 مئی 2025 15:30
(جاری ہے)
سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ پاکستان میں متبادل ذرائع توانائی کا انقلاب آ چکا ہے ،ایک سال سے ہم توانائی کےشعبے میں تحقیق اور مختلف چیزوں کا تجزیہ کر رہے ہیں ، آئی پی پیز سے معاہدوں پر نظرثانی کر رہے ہیں ، بجلی کی قیمتوں میں کمی آئی ہے ۔
انہوں نے مزید کہاکہ شمسی توانائی کا ذریعہ حیران کن ہے ، حالیہ برسوں میں شمسی تونائی کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے ۔ اویس لغاری نے کہاکہ ماضی میں توانائی کے شعبے میں اندازے حقیقت پسندانہ نہیں تھے ، حکومت کی کوشش ہے پاورٹیرف میں پائیدار بنیاد پر کمی کی جائے، پاکستان میں متبادل ذرائع توانائی کا انقلاب آچکا ہے، کورونا وا ئرس کی عالمگیر وبا کے دنوں میں توانائی کی مانگ میں اضافہ ہوا ، مستقبل میں حکومت کو بجلی کی خریداری سے الگ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، بجلی کے نظام میں بھاشا ڈیم کی شمولیت اہم ہوگی ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ کوشش کر رہے ہیں صارفین کو بجلی کے نظام میں ناقص منصوبہ بندی کا سامنا نہ کرنا پڑے ، ٹرانسمیشن کے نظام میں اصلاحات ہورہی ہیں ، ٹرانسفارمرز اور فیڈرز پر دبائو سے متعلق معلوم کرنے کے حوالے سے ہمارے پاس جدید ٹیکنالوجی نہیں ہے ، پاکستان میں متبادل ذرائع توانائی کا انقلاب آچکا ہےشمسی توانائی کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے، کوئلے اور گیس پر چلنے والے بجلی گھروں کے حوالے سے کوشش ہے کہ ماحولیات پر اثر نہ پڑے ۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے احکامات پر نیٹ میٹرنگ کی پالیسی پر ازسرنو غور کیا ہے ، اس حوالے سے سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی اور رائے بھی لی جائے گی ، جس کے بعد کابینہ کی منظوری کے بعد پالیسی لاگو ہو جائے گی ، انڈسٹری کے لئے بجلی کی قیمتیں 30 سے 32 فیصد کم ہوئی ہیں اور تقریبا ایک کروڑ 80 لاکھ کنزیومرز کے لئے 50 فیصد کم ہوئی ہیں ۔ ایک اور سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے بجلی کی قیمتوں میں کسی قسم کے حالیہ اضافے کی خبروں کی سختی سے تردید کی اور واضح کیاکہ یہ اضافہ محض ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہے جوکہ ایک معمول کا حصہ ہے اور حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کسی قسم کاکوئی اضافہ نہیں کیا۔
مزید قومی خبریں
-
پنجاب میں عید الاضحیٰ کے دوران عارضی نصب ہونے والے مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد
-
نو مئی کے کیسز میں پی ٹی آئی کے مزید اراکین اسمبلی نااہل ہو سکتے ہیں، وزیرمملکت عقیل ملک کا دعویٰ
-
پاکستان کی معیشت پر بھارتی حملے بے اثر، غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
-
پی ٹی آئی نے پنجاب میں پارٹی معاملات چلانے کیلئے بنائی گئی کمیٹی میں ترمیم کردی
-
اماراتی سفارتخانے کی ویزے کیلئے بائیو میٹرک کے درخواست گزاروں کو 2جون سے داخلے کی اجازت
-
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان عوامی سطح پررابطے بڑھانے کی ضرورت ہے‘ گورنرپنجاب
-
وفاق ،صوبوں کے درمیان ہم آہنگی سے ہی ترقیاتی اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں‘ آصف زرداری
-
گورنر سندھ سے وفاقی وزیر جنید انور چوہدری کی ملاقات، بندرگاہی انفراسٹرکچر، شپنگ اور فشریز کی ترقی پر تفصیلی تبادلہ خیال
-
حافظ نعیم الرحمن سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ کا لیہ میں میڈیکل کالج بنانے اور کلاسز شروع کرنے کا اعلان
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کا ایکسپریس وے پر قائم بکر منڈی کا دورہ،سہولیات کا جائزہ لیا
-
آندھی و بارشوں کے باعث 3شہری جاں بحق ،25زخمی ہوئے ‘ پی ڈی ایم اے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.