Live Updates

مری، ملکہء کوہسار مری میں بھی یوم تکبیرملی جوش وجذبے اور ولولے سے منایا گیا

جمعرات 29 مئی 2025 15:30

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2025ء) ملک بھر کی طرح ملکہء کوہسار مری میں بھی یوم تکبیرملی جوش وجذبے اور ولولے سے منایا گیا اس سلسلے میں جی پی او چو ک مری میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام ایک جلسہء عام منعقد ھوا جس میں تحصیل بھر سے مسلم لیگ ن کے کاکنوں کے علاوہ شہریوں اور سیاحوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جلسہء عام سے سول ایوی ایشن کے پارلیمانی سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ 28مئی 1998کو میاں نواز شریف نے بیرونی طاقتوں کے دباؤ کے باوجودایٹمی دھماکے کر کے عالمی سطح پر پاکستان کو ایک طاقتور ملک بنا دیا انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی افواج نے آپریشن بنیان مرصوص میں اپنی بہادری کے جوہر دکھائے اور ھماری فوج نے یہ ثابت کر کے دکھایا ھے کہ پاکستان کی افواج میدان جنگ میں دفاعی لحاظ سے دنیا کی بہترین فورسز میں اس کا شمارھے ۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب بھی اگر بھارت نے ھوش کے ناخن نہ لئے اور اسطرح کی مہم جوئی کی کوشش دوبارہ کی تو اس سے بھی سخت ترین جواب دیا جائیگا۔جلسہ سے راجہ دفتر عباسی حق نواز عباسی و دیگر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے بھی خطاب کیا اس موقع پر یوم تکبیر کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا اور ملک کی امن وسلامتی اور استحکام کے لئے دعا کی گئی۔\378
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات