Live Updates

شوپیاں ،بھارتی فورسز نے2 نوجوان گرفتار کر لیے

جمعرات 29 مئی 2025 16:03

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع شوپیاں میں دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فورسز اہلکاروں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے باسکوچن میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔ حراست میں لیے گئے نوجوانوں کی شناخت عرفان بشیر اور عزیر سلام کے نام سے ہوئی ہے۔ فورسز نے نوجوانوں کی حراست کا جواز فراہم کرنے کے لیے ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات