گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے آسیہ جہانگیر کی قیادت میں طلبہ وفد کی ملاقات،مسائل سے آگاہ کیا

جمعرات 29 مئی 2025 16:14

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے آسیہ جہانگیر کی قیادت میں طلبہ ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سابق ایم پی اے آسیہ جہانگیر کی قیادت میں طلبہ کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ طلبہ کی پہلی ترجیح حصول علم ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیاسی عمل میں طلبہ کی شمولیت خوش آئند ہے، سیاسی شعور کی پختگی انہیں مستقبل میں اچھا لیڈر بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ اس موقع پر طلبہ نے گورنر خیبر پختونخوا کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا جن کے حل کےلئے انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :