Live Updates

شوپیاں،غاصب بھارتی فورسز نی2 نوجوان گرفتار کر لیے

جمعرات 29 مئی 2025 16:47

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں غاصب بھارتی فورسز نے ضلع شوپیاں میں دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فورسز اہلکاروں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے باسکوچن میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔حراست میں لیے گئے نوجوانوں کی شناخت عرفان بشیر اور عزیر سلام کے نام سے ہوئی ہے۔فورسز نے نوجوانوں کی حراست کا جواز فراہم کرنے کے لیے ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات