Live Updates

ہٹیاں بالا ،سیرت کمیٹی کا اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کرنے کا اعلان

بھارتی جارحیت کیخلاف ملکی سلامتی کے لیے ہر قسم کی قربانی کے عزم کا اظہار کیاگیا

جمعرات 29 مئی 2025 16:47

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)مرکزی سیرت کمیٹی ضلع جہلم ویلی و انجمن غلامان سیدہ زہراء سلام اللہ علیہا کے زیر اہتمام تاریخ ساز سالانہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس پیر سید فیاض حسین کاظمی کی زیر صدارت،صدر سیرت کمیٹی علامہ پروفیسر قاضی محمد ابراہیم چشتی کی زیرسرپرستی اورچیف کوآرڈینیٹر و ناظم اعلی مرکزی سیرت کمیٹی سید احسان گیلانی کی زیر قیادت علی افسر اعوان بوائز ہائی سکول ہٹیاں بالا میں منعقد ہوئی،جس میں پاکستان و آزاد کشمیر بھر سے علماء کرام، وزراء حکومت، سیاسی و سماجی زعمائ,ثناء خوان مصطفیﷺسمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی، کانفرنس کے شرکاء نے ووٹر لسٹوں میں سرکاری سطح پر قادیانیوں کے لیے الگ سے مذہب کا خانہ شامل کرنے کا مطالبہ کردیا،ہٹیاں بالا کی فضاء نعرہ تکبیر اللہ اکبر، تاجدار ختم نبوت زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی، شرکاء کانفرنس کا مظلوم فلسطینیوں کی حمایت، اور بھارتی جارحیت کیخلاف ملکی سلامتی کے لیے ہر قسم کی قربانی کا عزم، ضلع بھر میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کرنے کا اعلان،ضلع جہلم ویلی کے ہیڈکوارٹر ہٹیاں بالا میں تاجدار ختم نبوت کانفرنس میں پیر سید احسان گیلانی نے قرارداد پیش کی جسے اتفاق رائے سے منظور کیا گیاوزیر حکومت چوہدری رشید نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوتﷺ ایمان کی اساس ہے،رشد و ہدایت کا سلسلہ اور ایمان سے وابستگی درحقیقت عقیدہ ختم نبوّت ﷺپر ایمان سے وابستہ ہے، ختم نبوت ﷺ پر ایمان بندگی کا لازمی اور ناگزیر تقاضا ہے جس کے بغیر دین و ایمان کا تصور بھی محال ہے،مرزا غلام احمد قادیانی دو چیزیں لیکر آیا تھا ایک نبوت کا دعویٰ اور دوسرا تنسیخ جہاد، جہاد فی سبیل اللہ ہمارا فریضہ ہے،ختم نبوت کے لیے ہماری جان،مال، تن، دھن سب کچھ حاضر ہے،عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،آزادکشمیر کے عوام کی حب رسول اور عقیدہ ختم نبوت ﷺ کے تحفظ کے لیے کی جانے والی کوششیں ہمیشہ قابل قدر رہی ہیں،آزادکشمیر میں سب سے پہلے قادیانیوں کو غیر مسلم قراردینے کے حوالے سے قرارداد منظور ہوئی،ہمیں اپنے نوجوانوں کو بھی اس عظیم عقیدے کی اہمیت سے روشناس کرانا ہے تاکہ وہ اس کی حفاظت کے لیے ہمیشہ تیار رہیں، ہم اس بات کا عزم کرتے ہیں کہ ہم اس مقدس عقیدے کی ترویج اور اس کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے،ہم انگریز کے ایجنٹ غلام احمد قادیانی کے پیرو کاروں کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہم ختم نبوتﷺ کے منکروں اور جہاد کے منکروں کے خلاف اپنی جانوں کی قربانیاں دیں گے ہم جہاد کے لیے تیار ہیں، ختم نبوتﷺ کے لیے ہماری جان مال تن دھن سب کچھ حاضر ہے،عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے نوجوانوں ہم اس بات کا عزم کرتے ہیں کہ ہم اس مقدس عقیدے کی ترویج اور اس کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے انھوں نے مزید کہا کہ بھارت کے مکرو و فریب کا بھرپور جواب دیں گے،گائے کا پیشاب پینے والے زم زم پینے والوں کا مقابلہ نہیں کرسکتے، ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر ہندو بنیے نے جنگ کا آغاز کیا تو وہ یاد رکھے ہم دندان شکن جواب دیں گے،ہم جہاد فی سبیل اللہ اور ختم نبوتﷺ کے منکروں کا ہر سطح پر پھیچا کریں گے ہم مسلح افواج پاکستان کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام معروف مذہبی سکالر داکٹر نعیم الدین الازہری,پروفیسر عدنان وحید قاسمی,مفتی فہد چشتی,مفتی مقصود کیانی,مفتی سروید عباسی,سید زیشان حیدر,علامہ اشفاق اعوان و دیگر نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر سے ہمارا مطالبہ ہے کہ آزاد کشمیر کی ووٹر لسٹوں میں تمام مذاہب کی الگ الگ پہچان ہونی چاہئے ریاست کشمیر کے رہنے والے سارے کشمیر کی ووٹر لسٹوں میں مسلمان کہلاتے ہیں جبکہ یہاں عیسائی،یہودی، قادیانی ودیگر مذاہب کے لوگ رہتے ہیں ان کو اپنے مذہب کے مطابق ووٹ لسٹوں میں شامل کیا جائے منعقدہ کانفرنس میں انجمن اساتذہ ضلع جہلم ویلی کے نو منتخب عہدیدران سے پروفیسر قاضی محمد ابراہیم چشتی نے حلف لیا کانفرنس کے اختتام پر پیر سید فیاض حسین کاظمی نے شرکا? کانفرنس کا شکریہ اداء کیا اور ملک پاکستان,مسلح افواج پاکستان کشمیر و فلسطین کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات