چوہدری انوارالحق کی دہشت گردوں کی فائرنگ میں شہید ونیوالے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ میں شرکت

جمعرات 29 مئی 2025 20:29

راولا کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے رات گئے راولاکوٹ کا ہنگامی دور ہ کیا اور نماز فجر کے بعد حسین کوٹ میں دہشتگردی کے واقعہ میں شہید ہونیوالے کانسٹیبل گلفراز ساکنہ بھمبر اور کانسٹیبل طارق بشیر ساکنہ راولاکوٹ کی ڈگری کالج راولاکوٹ میں نماز جنازہ میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر صحت عامہ آزادکشمیر نثار انصر ابدالی اور انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر رانا عبدالجبار بھی وزیراعظم آزادکشمیر کے ہمراہ تھے۔ اس واقعہ میں دو پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں جبکہ متعدد پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ زخمی ہونے والے اہکار سی ایم ایچ راولاکوٹ میں زیرعلاج ہیں۔ قبل ازیں وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے رات 2 بجے سی ایم ایچ راولاکوٹ کا دورہ کیا اور واقعہ میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت بھی کی۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے زخمیوں کو علاج معالجہ کی تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔