
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا روٹی کی قیمت آٹے کے نئے نرخوں کے مطابق مقرر کرنے کا حکم
پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو روٹی کا ریٹ مزید کم کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت، چکن، سبزیوں اور دالوں کے نرخوں کی بھی کڑی مانیٹرنگ کی جائے، چکن کی قیمتوں میں اضافہ ہرگز برداشت نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات 29 مئی 2025
19:32

(جاری ہے)
چکن مہنگا ہوا تو غریب ہفتے میں ایک دن بھی نہیں کھا سکے گا، مجھے یہ ہرگز برداشت نہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ روٹی کے نرخ تاریخ کی کم ترین سطح پر لائیں گے۔ آٹے کے نرخ میں کمی کا فائدہ براہ راست غریب عوام کو پہنچنا چاہیے۔ آٹے کے نرخ میں کمی کے تناسب سے روٹی کا نیا ریٹ مقرر کیا جائے گا۔ مزید برآں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کے پہلے سٹیٹ آف آرٹ ”نواز شریف سینٹر آف ایکسی لینس فار ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن“ میں انرولمنٹ مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ سینٹر میں تمام نجی اداروں سے بہترین انتظامات، کلرفل کلاس روم، شاندار ماحول اور جدید طریقہ تعلیم متعارف کرایا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پری سکول بیل بجا کر سینٹر ایکسی لینس فار”ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن“کا باقاعدہ آغاز کیا۔ انرولمنٹ مہم میں صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کمسن بیٹا محمد یوسف سینٹرفار ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن میں سب سے پہلے داخلہ لینے والوں میں شامل ہیں۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اپنے بچے کو سرکاری سکول میں داخل کرانے والے پہلے صوبائی وزیر بن گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے نوازشریف سینٹر آف ایکسی لینس فار ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن کی آفیشل یونیفارم کی رونمائی بھی کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے نواز شریف سینٹر آف ایکسی لینس فار ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن کا دورہ کیا اور کمسن بچوں اور ان کے والدین سے بات چیت کی۔ والدین نے ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن سینٹر بنانے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو سراہا اور کہا کہ ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن سینٹر جیسا ادارہ پاکستان میں نہیں، جہاں چھوٹے بچوں کو فری تعلیم ملے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے والدین اور بچوں کے ساتھ بیٹھ کر تصاویر بنوائی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہر کلاس روم اور آرٹ اینڈ ڈرائینگ روم کا معائنہ کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے جم اور سوئمنگ پول کا بھی جائزہ لیا اور جم اور سوئمنگ پول کے ٹرینرز کو بچوں کی سیفٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہر کلاس روم میں جاکر بچوں کو تحائف پیش کیے۔ ننھی بچی نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے دو گفٹ لیے اور کہا کہ ”ایک میرے لیے اور ایک میرے بھائی کے لئے؟“۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بچوں کے ساتھ ملکر ٹریفک سگنل سائن کا سانگ بھی گایا اور کلاس روم میں جاکر بچوں کے ساتھ قالین پر بیٹھ گئیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کمسن بچے سے اظہار شفقت کرتے ہوئے کہا کہ ”کتنے کیوٹ لگ رہے ہیں“۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بچوں سے ان کے نام اور عمر بھی دریافت کی۔ ننھے مصطفی نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے گپ شپ کرتے ہوئے پوچھا کہ ” کھانے میں کیا پسند ہے؟ “ ننھے نے کہا”سالن اور دہی“۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ننھے بچے سے مکالمہ کیا کہ ”عینک سر پر کیوں پہنی ہے، آنکھوں پر لگائیں“۔ننھے بچے نے اپنا نام لکھ کر دکھایا تو وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اسے شاباش دی اور پیار کیا۔ آپ وہی ہیں جن کی بڑی بڑی تصویر یں لگی ہیں،ننھی طالبہ نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو پہچان کر مسرت کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بچوں کے لئے واش روم کا جائزہ لیا، صفائی برقرار رکھنے کا حکم دیا۔مزید اہم خبریں
-
معافی تلافی کرکے جیل سے باہر نکلنا ہی عملیت پسندی ہے، سہیل وڑائچ کا عمران خان کو مشورہ
-
ڈیلٹا کی موت: دریائے سندھ سکڑتا اور ڈوبتا جا رہا ہے
-
ڈیئر قیدی جی! سہیل وڑائچ کا عمران خان کے نام کالم میں یوٹرن لینے کا مشورہ
-
ڈکی بھائی کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ یوٹیوبر کیخلاف درج مقدمے کی تفصیل سامنے آگئی
-
پاکستان میں سیلاب: بنیر میں 220 ہلاکتیں، ریلیف آپریشن جاری
-
مون سون کے ابھی مزید سپیل آئیں گے، شدت پہلے سے بھی زیادہ ہوگی، چیئرمین این ڈی ایم اے
-
آلو اور ٹماٹر کی تو پرانی رشتہ داری نکل آئی
-
تاریخ کے دو رُخ | ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کے لیے فیملی ہومز، ایک دیرینہ خواب کی تعبیر
-
جرمنی میں مستحق شہریوں کو 47 بلین یورو کی ریکارڈ ادائیگیاں
-
نوازشریف اس لیے کوئی بیان نہیں دیتے تاکہ شہبازشریف اپنی سوچ سے کام کریں، عرفان صدیقی
-
لاہور میں غیر اخلاقی تقریب پر پنجاب حکومت کا نوٹس، مرکزی ملزم سمیت متعدد افراد گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.