عوام کی دہلیز پر صحت کی تمام ضروری سہولیات کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے، قائمقام گورنربلوچستان

جمعرات 29 مئی 2025 21:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2025ء) قائمقام گورنربلوچستان کیپٹن( ر)عبدالخالق اچکزئی نے کہا ہے کہ عوام کی دہلیز پر صحت کی تمام ضروری سہولیات اور طبی آلات کی دستیابی کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے،یہ بات انہوں نے گورنر ہاؤس میں ضلع چمن میں صحت کے نظام اور صحت کی سہولیات کی بہتری اور فراہمی کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، سیکرٹری صحت مجیب الرحمان پانیزئی، سپیشل سیکرٹری شہک بلوچ، پی پی ایچ آئی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حمید اللہ ناصر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عصمت اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ چمن ڈاکٹر راشد ناصر اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر قائمقام گورنر بلوچستان نے کہا کہ ہم محکمہ صحت کی مدد سے مانیٹرنگ میکنزم تیار کر رہے ہیں تاکہ خودکار نظام کے ساتھ احتساب کو یقینی بنایا جا سکے،قائمقام گورنر بلوچستان نے ذمہ دار افسران اور ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف پر زور دیا کہ وہ اپنے فرائض احسن طور سرانجام د یں ،قائمقام گورنر بلوچستان کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی نے عید الاضحیٰ کے بعد چمن میں صحت سے متعلق سیمینار منعقد کرنے کا بھی اعلان کیا ،جس میں سرکاری محکموں، بین الاقوامی صحت کی تنظیموں اور مقامی این جی اوز کے نمائندے شرکت کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :