
بھارتی میڈیا کا پاکستان سے5 لاکھ 14ہزار لوگ سعودی عرب بھاگ جانے کا جھوٹا پروپیگنڈہ بے نقاب
جمعہ 30 مئی 2025 13:24

(جاری ہے)
انڈونیشیا مسلمانوں کی آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا ملک ہے اس لئے سال 2024ء میں اس کا کوٹہ2 لاکھ81 ہزار عازمین حج مقرر کیا گیا۔
پاکستان کا کوٹہ ایک لاکھ 80 ہزار، بھارت میں بسنے والے مسلمانوں کا کوٹہ ایک لاکھ75 ہزار اور نائیجریا کا کوٹہ 95 ہزار مقرر کیا گیا۔ اس سال بھی دنیا بھر سے عازمین حج کے قافلے سعودی عرب پہنچنا شروع ہو چکے ہیں۔ حج 2025ء کے لئے بھی انتظامات اور سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے مختلف ممالک کا کوٹہ مقرر کیا گیا ہے۔ سعودی حکام کے مطابق اس سال پاکستان سمیت دنیا بھر سے 25لاکھ سے زائد عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔اب تک لاکھوں عازمین حجاز مقدس پہنچ چکے ہیں اور آمد کا سلسلہ تا حال جاری ہے۔ لیکن افسوس صد افسوس کہ نریندر مودی کی گود میں بیٹھے بھارتی میڈیا نے مسلمانوں کے اس مقدس فریضہ کو بھی اپنے جھوٹ، فریب اور مکاری پر مبنی غلیظ پروپیگنڈا سے آلودہ کرنے کی مہم شروع کی ہوئی ہے۔گودی میڈیا کے جھوٹ کا پردہ یوں چاک کیا جاتا ہے کہ پاکستان سے امسال کم و بیش ایک لاکھ 80ہزار عازمین حج نے مقدس سفر پر جانا ہے جبکہ بھارتی میڈیا یہ جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہا ہے کہ پاکستان سے5 لاکھ 14ہزار لوگ سعودی عرب بھاگ رہے ہیں۔ اس گودی میڈیا کو کیا معلوم کہ ہر مسلمان کے دل میں فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے کتنی تڑپ اور تمنا ہوتی ہے ۔اگر گودی میڈیا بھارتی مسلمانوں کی حج پر روانگی کی تعداد ہی معلوم کر لیتا تو اسے جھوٹ اور فریب پر مبنی کہانی گھڑنی ہی نہ پڑتی۔لیکن جھوٹ کے پائوں ہی کہاں ہوتے ہیں اس لئے گودی میڈیا شرمناک حد تک حقائق کو مسخ کر پیش کرنے کی اپنی روش میں تمام حدیں عبور کر چکا ہے اور حج کی ادائیگی کے لئے جانے والوں کے مقدس سفر کو جھوٹ کے لبادے میں اوڑھنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کے باعث بھارت میں بسنے والے مسلمانوں کی بھی دلآزاری ہو رہی ہے۔\932مزید اہم خبریں
-
یوکرین جنگ بندی معاہدہ سہ فریقی سربراہی اجلاس میں طے پائے گا، ٹرمپ
-
راولپنڈی،بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کی آر ایم یو میں یوم آزادی کی تقریب میں شرکت
-
ٹیکنو نے جدید Spark 40 Series پاکستان میں متعارف کروا دی
-
حج 2026ء کیلئے سرکاری سکیم کے تحت ایک لاکھ سے زائد درخواستیں جمع ہو چکی ہیں، ترجمان وزارت مذہبی امور
-
پاکستان منی لانڈرنگ اسکیموں کی مؤثر روک تھام میں ناکام رہا، آئی ایم ایف
-
پاکستان اورجزیرہ نما ملک مائکرونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات قائم
-
امریکا میں پاکستان کے جشن آزادی کی تقاریب
-
چینی وزیر خارجہ وانگ کا شیڈول دورہ بھارت
-
سندھ کے کھجور کے شعبے کو بین الاقوامی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے ویلیو ایڈیشن اور جدید پروسیسنگ تکنیک پر توجہ دینے کی ضرورت ہے. ویلتھ پاک
-
خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں بارش اور سیلاب سے تباہ کاریاں ،45افراد جاں بحق
-
امریکی ٹیرف، ڈالر کے لحاظ سے پاکستان کی ایکویٹی مارکیٹ کی بہترین کارکردگی، بھارت کی تنزلی
-
ٹرمپ غیر ملکی صحافیوں کی غزہ تک رسائی کے حق میں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.