Live Updates

ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ کی اٴْبھرتے ہوئے کھلاڑی شہروز خان کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی

شہروز خان ہائی جمپ میں پاکستان کے لیے بین الاقوامی سطح پر تمغہ جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، یاسر پیرزادہ

جمعہ 30 مئی 2025 14:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء)پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل یاسر پیرزادہ سے ہائی جمپ کے اٴْبھرتے ہوئے قومی کھلاڑی شیروز خان نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ڈی جی پی ایس بی نے شہروز خان کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے انہیں مکمل تربیتی سہولیات اور ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوںنے کہاکہ شہروز خان ہائی جمپ میں پاکستان کے لیے بین الاقوامی سطح پر تمغہ جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ شہروز خان نے اسلامک سولیڈیرٹی گیمز میں ہائی جمپ میں 2.14 میٹر کی بلندی عبور کرکے ریکارڈ قائم کیا تھا، اور رواں سال کے مقابلوں میں ان سے مزید بہتر کارکردگی کی توقع کی جا رہی ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات