فیصل آبادفوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، معروف برانڈ کی جعلی ٹافیاں بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی

جمعہ 30 مئی 2025 14:25

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء)فوڈ اتھارٹی فیصل آباد نے اچانک چھاپہ مارکر معروف برانڈ کی جعلی ٹافیاں بنانے والی فیکٹری پکڑلی جہاں سی125کلوگرام وزنی تیار ٹافیاں، 150کلو پیکنگ میٹریل، 250 کلوگرام گلوکوز، پلانٹ اور پیکنگ مشین کو قبضہ میں لیکر ضبط کرلیا گیاجبکہ جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے پر یونٹ کو بنداور ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کروادیا گیا۔

فوڈ اتھارٹی فیصل آباد کے ترجمان نے بتایا کہ یونٹ میں معروف برانڈ کی جعلی ٹافیاں بنائی اور جعلی لیبل پر تاریخ اجرا اور تنسیخ خود لکھی جارہی تھی نیزخوراک کا کاروباربھی بغیر فوڈ اتھارٹی لائسنس کیا جارہا تھا۔انہوں نے بتایا کہ انتہائی لازم پراڈکٹ کا لیبل، رجسٹریشن اور ضروری دستاویزات بھی عدم موجود تھیں جس کے ساتھ ساتھ یونٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات، مکھیوں مچھروں کی بھرمار پائی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ فوڈ ہینڈلرز کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس عدم موجود پائے گئے۔ انہوں نے کہاکہ ناقص اشیا کی تیاری اور فروخت میں ملوث یونٹس بند کر دئیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایات کی روشنی میں ملاوٹ اور جعلساز مافیا کی سرکوبی کے لیے بلاتفریق کارروائیاں جاری ہیں اور فوڈ اتھارٹی فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کی عوام تک معیاری خوراک کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔

متعلقہ عنوان :