Live Updates

تمام جاری کردہ سٹیٹ سبجیکٹ سرٹیفیکیٹس کی انکوائری کی جائے،طاہر کھوکھر

غیر ریاستی ایم ایل ایز کی مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات کے لیے ایک آزاد کمیشن تشکیل دیا جائے

جمعہ 30 مئی 2025 14:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء)پاسبان وطن پاکستان کے مرکزی صدر محمد طاہر کھوکھر نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سٹیٹ سبجیکٹ قوانین کو فوری طور پر محفوظ نہ بنایا گیا تو آزاد کشمیر کی شناخت اس کی سرزمین اور نوجوانوں کا مستقبل شدید خطرے میں پڑ جائے گا آزاد کشمیر اسمبلی کے اندر بیٹھے کچھ غیر ریاستی اور غیر کشمیری اراکین اسمبلی نہ صرف خود باشندہ ریاست کے سرٹیفیکیٹ پر قابض ہیں بلکہ انہوں نے اپنے پورے خاندان، عزیز و اقارب اور قریبی افراد کو بھی اس غیر قانونی عمل کا حصہ بنا کر کشمیری ظاہر کروایا ہے سٹیٹ سبجیکٹ کے قانون کا اصل مقصد کشمیری عوام کی زمین، شناخت، اور وسائل کی حفاظت تھا مگر بدقسمتی سے آج یہی قانون بعض مفاد پرست عناصر کے لیے ایک سہولت کار ی کا ذریعہ بن چکا ہے آزاد کشمیر اسمبلی کے چند غیر ریاستی ایم ایل ایز نے اپنے خاندانوں کو باشندہ ریاست کے جعلی سرٹیفیکیٹس دلوائے جنہیں بعد ازاں سرکاری ملازمتوں، یونیورسٹیوں، میڈیکل کالجز اور دیگر تعلیمی اداروں میں مہاجرین مقیم پاکستان کے کوٹے پر ایڈجسٹ کیا گیا یہ نہ صرف کشمیری عوام کے حقوق پر ڈاکہ ہے بلکہ آئندہ نسلوں کی شناخت اور مواقع کے لیے بھی خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

۔انہوں نے کہا کہ اگر ایک غیر جانبدار اور شفاف انکوائری کروائی جائے تو تمام صورتحال کا کچا چٹھہ عوام کے سامنے آ جائے گا غیر جانبدار انکواری کمیٹی کی نگرانی میں تمام جاری کردہ سٹیٹ سبجیکٹ سرٹیفیکیٹس کی انکوائری کی جائے جس کے ساتھ ثبوت نہیں ان کو کینسل کیا جائے۔خاص طور پر ان افراد کی جانچ کی جائے جنہیں مہاجرین مقیم پاکستان کے کوٹے پر سرکاری نوکریاں یا تعلیمی اداروں میں داخلے دیے گئے غیر ریاستی ایم ایل ایز کی مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات کے لیے ایک آزاد کمیشن تشکیل دیا جائے۔

طاہر کھوکھر نے کہا کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو آنے والے برسوں میں یہ طے کرنا ممکن نہیں ہوگا کہ کون اصل کشمیری ہے اور کون جعلی کشمیری اگر غیر ریاستی عناصر اس طرح سرکاری نظام میں سرایت کرتے رہے تو نہ صرف کشمیری نوجوانوں کے حق پر ڈاکہ پڑے گا بلکہ یہ خطے کے امن، اتحاد، اور ترقی کے لیے بھی ایک خطرہ ثابت ہوگاہر فورم پر اس غیر قانونی عمل کے خلاف آواز اٹھائی ہے اور یہ جدوجہد جاری رہے گی ریاستی وسائل پر صرف کشمیری باشندوں کا حق ہونا چاہیے۔

انڈیپنڈنٹ کمیشن بنایا جائے جو تمام جاری کیے گئے سٹیٹ سبجیکٹ سرٹیفیکیٹس کی جانچ کرے۔ہمارا مطالبہ ہے باشندہ ریاست کو محفوظ بنایا جائے ایسے باشندہ ریاست جن کے ساتھ ثبوت نہیں فوری کیینسل کیئے جائیں مستقبل میں مہاجرین مقیم پاکستان کے ا ن خاندانوں کو دیئے جائیں جو ا صل کشمیری مہاجر ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات