Live Updates

مظفرآباد، ڈاکٹر فاروق احمد نور ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ حج بیت اللہ کے لیے روانہ

جمعہ 30 مئی 2025 14:45

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء) ڈاکٹر فاروق احمد نور ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ حج بیت اللہ کے لیے روانہ، ڈاکٹر عبدالستار خان ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز پرو کیورمنٹ نظامت اعلیٰ صحت عامہ کو فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا۔سیکرٹری ہیلتھ کی معاونت سے فرائض منصبی ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ شعبہ جریدہ اول کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر فاروق احمد نور ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ کی رخصت ایکس پاکستان 30 ایام تاریخ استفادہ بسلسہ ادائیگی حج بیت اللہ کے دوران انتظامی مفاد کے پیش نظر آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر قواعد کا نظرثانی شدہ 1985 کے قاعدہ 55 اے اور آزاد جموں و کشمیر ڈیلیگیشن آف فائننشل پاور رول 2011 قاعدہ کے تحت ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ کو بطور سربراہ محکمہ تفویض شدہ مالی و انتظامی اختیارات سیکرٹری صحت عامہ کے ذریعے بروئے کار روبہ عمل لائے جانے کے علاوہ اس ضمن میں ضروری معاملت کے لیے ڈاکٹر عبدالستار خان ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز پروکیورمنٹ نظامت اعلی صحت عامہ کو فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا۔

جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات