
وزیراعظم آزاد کشمیر کے دبنگ اعلانات کا سلسلہ بدستور طویل ہو گیا
مظفرآباد کے لیے اربوں روپے کے بجٹ سمیت کئی ایک تاریخی اعلانات دیوانے کی بڑ قرار
جمعہ 30 مئی 2025 14:45
(جاری ہے)
سی ایم ایچ روڈ، نیلم روڈ، بینک روڈ اپر اڈا سمیت مصروف ترین کاروباری مراکز کی جانب جانے والے راستے سڑکیں بری طرح ٹریفک جام کا شکار ہو کر رہ چکی ہیں۔
جامعہ کشمیر سمیت دیگر تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات بروقت اپنے تعلیمی اداروں میں پہنچنے سے قاصر ہیں۔ اسی طرح قبضہ مافیا، تجاوزات مافیا، لینڈ مافیا کی چاندی،اداروں کی مبینہ ملی بھگت سے اس زیر تعمیر برج کے نیچے غیر قانونی لاری اڈوں، تھڑا بانوں، ریڑھی فروشوں نے قبضہ جماتے ہوئے اپنا مسکن بنا لیا ہے۔ سی ایم ایچ فلائی اوور کی عدم تعمیر نے دارالحکومت کی خوبصورتی کو چندھیا کر رکھ دیا ہے۔ میڈیا سروے رپورٹ میں سیاسی، سماجی، مذہبی، تجارتی، عوامی، علمی، ادبی حلقوں کے اکابرین سول سوسائٹی کے زعماء اور شہریوں کا کہنا تھا کہ سی ایم ایچ فلائی اوور سے کئی گنا بڑا منصوبہ جو کہ بہارہ کہو کے مقام پر شروع کیا گیا صرف چھ ماہ کی مدت میں تکمیل ہونے کے بعد فعال بھی کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا مگر دارالحکومت مظفراباد میں سی ایم ایچ فلائی اوور منصوبہ تعطل کا شکار ہو کر جس پر صرف چار مزدور کام کر رہے ہیں، جن کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے بھی ریڑھیاں لگا رکھی ہیں اور ساتھ ہی ساتھ غیر قانونی لاری اڈوں سے روزانہ کی بنیاد پر بھتہ وصولی میں مصروف ہیں۔باوثوق زرائع کے مطابق ان مزدوروں نے مبینہ ملی بھگت کرتے ہوئے اداروں کے لیے کمائی کا ایک نیا نظام متعارف کروا رکھا ہے۔ سی ایم ایچ فلائی اوور تکمیل ہوگا یا نہیں اس سوال کے جواب میں شہریوں کا کہنا تھا کہ ہماری زندگی میں تو یہ مکمل ہوتا دکھائی نہیں دیتا ہو سکتا ہے جب ہمارے بچے جوان ہوں تو ان کی زندگیوں میں یہ منصوبہ مکمل ہو جائے۔ شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق آئے روز بڑے بڑے دعوے کرتے دکھائی دیتے ہیں مگر عملی طور پر شہر اقتدار میں ایک منصوبہ بھی ایسا نہیں جو پایہ تکمیل کو پہنچ سکا ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے گھر کی ناک تلے تعمیر ہونے والا یہ منصوبہ جس کے بارے میں یہ شنید بھی ہے کہ اس کا ٹھیکہ معروف ٹھیکیدار راجہ تجمل کو کئی کروڑ روپے کمیشن وصول کرنے کے بعد لے کر دیا گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ٹھیکے دار ابتدائی رقم وصول کرنے کے باوجود کام مکمل کرنے کو ترجیح دینے کے بجائے دیگر دیے گئے کمیشن کو وصول کرنے کے چکروں میں مصروف ہے۔ دوسری طرف ٹھیکے دار کا کہنا تھا کہ میں نے جیب سے جو پیسے لگانے تھے وہ تو لگا دیے ہیں اب محکمہ پیسے ہی نہیں دے رہا تو میں کہاں سے منصوبہ مکمل کروں۔ شہریوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر نے گریٹر واٹر سپلائی کے نام پر کی جانے والی لوٹ مار کو برآمد کرنے کے بجائے بارہا اسی منصوبے کا افتتاح کر کے لوگوں کو خوشخبریاں سنانا شروع کر رکھی ہیں مگر شہری آج بھی پینے کے صاف پانی سے کوسوں دور مضر صحت اور گندا پانی مہنگے داموں خرید کر پینے پر مجبور ہیں۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر خوابوں کی دنیا سے باہر نکلتے ہوئے ضلعوں کو ضلعوں سے لڑانے کے بجائے عملی کاموں کی جانب توجہ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک عرصہ سے سی ایم ایچ فلائی اوور کو تعمیر نہ کروا سکنے والے اور مصروف ترین برجوں جن میں علامہ اقبال برج، بینک روڈ، دومیل برج پر مٹر گشت کرتے آوارہ جانوروں کو قابو نہ کر سکنے والے ریاست کا نظام کیسے چلا سکتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے وقت تو گزر جائے گا مگر اس منصوبے کی عدم تکمیل کی وجہ سے جو تکالیف ٹریفک جام کی صورت و دیگر میں ہم اٹھا رہے ہیں ان کا بدلہ جلد ہی لے لیں گے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آمدہ انتخابات میں مظفر آباد دشمنی میں تمام اخلاقی حدیں عبور کرنے والے ڈویژن مظفرآباد کے وزراء کو ان کی اصلی اوقات پر لایا جائے گا۔ شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ قبل ازیں شاہ سلطان برج کا منصوبہ بھی کئی ایک لوٹ مار کی پالیسیوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے التواء کا شکار رکھا گیا اور بعد ازاں اس کے ڈیزائن میں بھی تبدیلی کر دی گئی۔ جس کی وجہ سے آئے روز نہ صرف حادثات رونما ہو رہے ہیں بلکہ شاہ سلطان برج کے قرب و جوار میں رہنے والے رہائشی بھی شدید اذیت کا شکار ہیں۔ شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ مظفرآباد دشمنی میں تمام حدیں عبور کرنے والی اس اتحادی حکومت نے شہر کو سابقہ حکمرانوں کے خواب کی تکمیل کے تناظر میں جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہم قبرستان کے وزیراعظم ہیں کو پورا کرنا شروع کر رکھا ہے۔ماکڑی تا چہلہ بانڈی پل بائی پاس روڈ کا منصوبہ ختم کر دیا گیا۔ اسی طرح نہ تو سالہا سال سے فروٹ و سبزی منڈی کا قیام عمل میں لایا جا سکا نہ ہی شہر اقتدار میں سلاٹر ہاؤس کی تعمیر کی جا سکی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر آخر کس بنیاد پر شہر کو تعمیر و ترقی کا شاہکار قرار دے رہے ہیں۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مقبوضہ کشمیر میں پرچم کشائی ناکام، خوفزدہ قابض طاقت زمین پر لڑکھڑائی گئی ہے، مشعال ملک
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.