
یونیورسٹی آف سرگودھا اور سنٹرل ایشیا ریجنل اکنامک کوآپریشن انسٹیٹیوٹ کے درمیان باہمی تعاون کا معاہدہ
جمعہ 30 مئی 2025 15:27
(جاری ہے)
معاہدے کے تحت دونوں ادارے تحقیق، استعداد کار میں اضافے اور پالیسی سازی کے شعبوں میں ایک دوسرے کی مہارت سے فائدہ اٹھائیں گے تاکہ خطے میں خوشحالی، پائیدار ترقی اور علاقائی انضمام کو فروغ دیا جا سکے۔
اس معاہدے کے تحت دونوں فریقین ڈیجیٹل معیشت اور پائیدار ترقی کے لیے مل کر کام کریں گے جبکہ کانفرنسز اور ویبینارز کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ معاہدے میں فیکلٹی کے تبادلہ، طلبہ کیلئے کیریک انسٹیٹیوٹ میں انٹرن شپس اور پالیسی بریفز کی اشاعت بھی شامل ہے۔ اس شراکت داری کے ذریعے 11 رُکنی سارک بلاک جس میں افغانستان، چین، پاکستان اور کئی وسطی ایشیائی ممالک شامل ہیں کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ اور تحقیقی ذرائع تک رسائی کو وسعت دی جائے گی۔معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، جن سے مؤثر اصلاحات اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے ذریعے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور تجارتی طریقہ کار میں آسانی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے اسپیشل اکنامک زونز میں دستیاب مراعات، جیسا کہ مشینری پر کسٹم ڈیوٹی کی چھوٹ اور 10 سال کے لیے انکم ٹیکس سے استثنیٰ، کو سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش قرار دیا۔چیئرمین ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد نے پاکستان میں بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک محفوظ، پُرامن اور مہمان نواز ملک ہے، اور ایسی تقریبات دنیا میں پاکستان کی مثبت شبیہ اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی محققین اور مہمانوں کو خوش آمدید کہنا ملک کا مثبت تاثر پیش کرنے کا مؤثر ذریعہ ہے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے کہا کہ سارک انسٹیٹیوٹ کے ساتھ اشتراک کا مقصد مشترکہ تحقیق کو فروغ دینا، علم کے تبادلے کو بڑھانا اور ایسی پالیسی سازی میں کردار ادا کرنا ہے جو پائیدار ترقی اور علاقائی معاشی انضمام میں معاون ہو۔مزید تعلیم کی خبریں
-
انٹر ،میٹرک کے خراب نتائج پر سخت کارروائی ہوگی‘وزیر تعلیم کی تنبیہ
-
سرکاری اسکول فنڈز میں گھپلوں اور جعلی انرولمنٹ کا انکشاف
-
پنجاب میں سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ پھرتبدیل
-
ایم ڈی کیٹ 2025 کے امتحان کا شیڈول جاری ،انعقاد 5 اکتوبر کو کیا جائیگا
-
ایم ڈی کیٹ 2025 کی فیس میں 80 فیصد اضافے کے دعوؤں کی تردید ،ایم ڈی کیٹ کاامتحان 5 اکتوبر کو ہوگا،پی ایم اینڈ ڈی سی
-
کیمبرج امتحانات 2025 لیک پرچوں کا معاملہ، اسپیکر قومی اسمبلی کو رپورٹ پیش
-
آٹھویں جماعت کا بورڈ امتحان صرف سرکاری اسکولوں میں ہوگا
-
پانچویں اور آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات وقت کا ضیاع قرار
-
میٹرک ٹیک کے بعد انٹرٹیک کا نصاب بھی متعارف کروانے کا فیصلہ
-
فیصل آباد،انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان 12 ستمبر کو کیا جا ئے گا
-
سالانہ ایس ایس سی امتحانات 2025ء کیلئے داخلہ بھجوانے کی آخری تاریخ میں توسیع
-
پنجاب یونیورسٹی میں 300 لاوارث موٹرسائیکلیں کھڑی ہونے کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.