گورنر سندھ سے وفاقی وزیربرائے بحری امور کی گورنر ہاوس میں ملاقات

ملاقات کے دوران بندرگاہی انفراسٹرکچر، شپنگ، اور فشریز کی ترقی پر تفصیلی تبادلہ خیال

جمعہ 30 مئی 2025 17:09

گورنر سندھ سے وفاقی وزیربرائے بحری امور کی گورنر ہاوس میں ملاقات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر میری ٹائم افئرز جنید انور چوہدری نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بندرگاہی انفراسٹرکچر، شپنگ، اور فشریز کی ترقی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے میری ٹائم شعبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

انہوں نے میری ٹائم منصوبوں میں وفاقی اور نجی تعاون کو خوش آئند قرار دیا۔گورنر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ کراچی کی بندرگاہیں ملکی معیشت کے انجن کی حیثیت رکھتی ہیں، اور انہیں جدید خطوط پر استوار کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ ملاقات میں گوادر، کراچی اور پورٹ قاسم میں PPP ماڈل کے تحت مختلف منصوبوں پر پیش رفت بھی زیر غور آئی۔

متعلقہ عنوان :