Live Updates

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کا 13 واں سینڈیکیٹ اجلاس

جمعہ 30 مئی 2025 17:11

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کا 13 واں سینڈیکیٹ اجلاس منعقد ہوا۔رجسٹرار یونیورسٹی پروفیسر نبیلہ طلعت نے سینڈیکیٹ ایجنڈا کے مندرجات پیش کئے۔اجلاس میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر مسعود صادق، پروفیسر طاہر مسعود، وڈیو لنک کے ذریعے پروفیسر ساجد مقبول اور وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر احسن وحید راٹھور، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے ایڈیشنل سیکرٹری میڈیکل ایجوکیشن سدرہ سلیم، سپیشل سیکرٹری ایچ ای سی زاہدہ اظہر، وڈیو لنک کے ذریعے پرو وائس چانسلر پروفیسر جنید رشید، رجسٹرار یونیورسٹی پروفیسر نبیلہ طلعت، ایم ڈی پروفیسر ٹیپو سلطان، سیف اللہ سنبل، محمودالحسن، خواجہ محمد نوید، ڈین کالج آف پیڈریاٹرکس اینڈ چائلڈ ہیلتھ، پرنسپل کالج آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز، پرنسپل کالج آف نرسنگ، محکمہ فنانس، محکمہ قانون و دیگر سینڈیکیٹ ممبران نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کے 12 ویں سینڈیکیٹ اجلاس کے تمام فیصلوں کی توثیق کردی۔اس موقع پر12 ویں سینڈیکیٹ اجلاس کے فیصلوں کی عملدرآمد رپورٹ بھی پیش کی گئی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کی مین بلڈنگ کی تعمیر بارے آئی ڈیپ کے افسران سے بریفنگ لی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران خزانچی سمیت مختلف سٹیٹوٹری پوزیشنز کے ایڈیشنل چارج کی منظوری دی گئی۔

سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے12 ویں اجلاس کے فیصلوں کی منظوری دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران اکیڈمک کونسل کے15 ویں اور16 ویں اجلاس کے فیصلوں کی منظوری دی گئی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ حکومت پنجاب یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کی استعدادکار بڑھانا چاہتی ہے۔یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پیڈریاٹک نرسز بنانے والی پاکستان کی پہلی طبی درسگاہ ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ذاتی دلچسپی سے سرکاری ہسپتالوں کے گزشتہ5 سالوں میں ادویات کے22 ارب روپے کے واجبات ادا کئے جا رہے ہیں۔ صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے آئی ڈیپ کو یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کی مین بلڈنگ بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات