Live Updates

وفاقی وزیر پٹرولیم کا پارکو ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ادارے کے اسٹریٹجک ویژن اور آپریشنل کارکردگی کا جائزہ لیا

جمعہ 30 مئی 2025 17:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء)وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پیٹرولیم ڈویژن کے ایڈیشنل سیکریٹری(پالیسی)ظفر عباس کے ہمراہ کراچی میں پاک عرب ریفائنری لمیٹڈ (پارکو)کے کارپوریٹ ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پارکو کے مینیجنگ ڈائریکٹر، ارتضی علی قریشی نے کمپنی کی سینئر لیڈرشپ کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر ، وفاقی وزیر کو پارکو کی ماڈیولر گروتھ اسٹریٹجی ، پچاس سالہ آپریشنل مہارت، اور مستقبل کے اسٹریٹجک منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں ملکی سطح پر توانائی کے شعبے کو فعال ، مستحکم اور موثر بنانے میں پارکو کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی گئی۔وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے پاکستان کے توانائی کے شعبے میں پارکو کی اہم خدمات کو سراہا اور کمپنی کی جانب سے اعلی آپریشنل مہارت اور اسٹریٹجک ویژن کو برقرار رکھنے کی کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے اس بات کا اظہار بھی کیا کہ حکومت توانائی کے شعبے میں پارکو جیسے فعال اداروں کی خدمات کو نہ صرف اہمیت دیتی ہے بلکہ ان کی کاوشوں کا مناسب ادراک بھی رکھتی ہے۔پارکو پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ایک محفوظ، دیرپا اور خودانحصار ی کے قومی ویژن سے ہم آہنگی کے ساتھ اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات