
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سے ڈائریکٹر جنرل ایس آئی ایف سی کی ملاقات، کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے اور پیداواری صلاحیت میں بہتری پر تبادلہ خیال
جمعہ 30 مئی 2025 17:15

(جاری ہے)
اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ایک شفاف قیمتوں کا نظام وضع کیا جائے گا تاکہ کسانوں کو ان کی پیداوار کا مناسب معاوضہ مل سکے اور انہیں معاشی استحکام فراہم کیا جا سکے۔
کپاس پر جنرل سیلز ٹیکس کے مسئلے پر بھی غور کیا گیا اور ٹیکس میں کمی یا خاتمے کی تجاویز زیرِ غور ہیں تاکہ کپاس کے کاشتکاروں کو سہولت دی جا سکے اور پیداوار میں اضافہ ہو۔وزارت اور ایس آئی ایف سی دونوں نے مویشی پالنے کے شعبے کو فروغ دینے کے لئے عزم کا اظہار کیا جس کے لئے بہتر صحت کی سہولیات، افزائش نسل کی خدمات اور ویلیو چین کی ترقی جیسے ہدفی اقدامات کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ آئندہ وفاقی بجٹ میں کسانوں کے نقصانات کے ازالے اور مالی معاونت کے لئے ایک خصوصی "کسان پیکیج" شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر نے بین الاداراتی ہم آہنگی کو فروغ دینے میں ایس آئی ایف سی کے کردار کو سراہا اور پالیسی اصلاحات کے نفاذ میں وزارت کی مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ میجر جنرل اسد الرحمٰن چیمہ نے زرعی شعبے میں سٹریٹجک سرمایہ کاری کو سہولت دینے اور اقدامات کے بروقت نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے ایس آئی ایف سی کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی جہاں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ ان پالیسی اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے دونوں ادارے قریبی رابطہ برقرار رکھیں گے تاکہ پاکستان کے کسانوں کو حقیقی فوائد پہنچ سکیں۔مزید اہم خبریں
-
مسلسل دوسرے روز ملک کے کئی علاقے شدید زلزلے سے لرز گئے
-
خیبرپختونخواہ اور قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن کی ہرگز اجازت نہیں دینی چاہیئے
-
عمران خان کے بیٹوں نے اگر ویزہ اپلائی کیا ہے توٹریکنگ نمبر دیں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی
-
علی امین گنڈاپور اگر صوبے میں امن وامان قائم نہیں کرسکتے تو استعفا دے دینا چاہیئے
-
بے شک حکومت تمام اپوزیشن کو سزائیں دے کر ضمنی الیکشن بھی جیت جائے، تو پھر بھی یہ ملک نہیں چلے گا
-
جے یوآئی ف تحریک تحفظ آئین یا کسی اورالائنس کا حصہ تھی اور نہ ہے
-
گلگت بلتستان میں 5اگست سے 7اگست تک موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ متوقع ،ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ
-
اپوزیشن میں ہوتے ہو تو "ووٹ کو عزت دو", حکومت میں آکر کہتے ہو میں بھول گیا
-
پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں مزید تیزی آگئی
-
شوگر مافیا کے خلاف کریک ڈائون کے باوجود چینی سرکاری قیمت پر فروخت شروع نہ ہوسکی
-
کسان اتحاد کا احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان
-
خیبرپختونخواہ کے وسائل نہ کسی نے مانگے، نہ کسی کو دئیے اور نہ کسی کو دیے جائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.