وفاقی وزیرریلوے کا خانیوال سٹیشن پر مسافر پل کا حصہ گرنے کا نوٹس ،3 افسران معطل

جمعہ 30 مئی 2025 19:10

وفاقی وزیرریلوے  کا خانیوال سٹیشن پر مسافر پل کا حصہ گرنے  کا نوٹس  ،3 ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نےخانیوال سٹیشن پر مسافر پل کا حصہ گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے 3 افسران کو فوری طور پر معطل کردیا ہے۔گریڈ 18 کے ڈویژنل انجینئر عابد رزاق ،گریڈ 17 کے اسسٹنٹ انجینئر راجہ یوسف اور گریڈ 16 کے انسپکٹر برِج ملتان محمد عادل کو معطل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر ریلوے نے پل گرنے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے اور واقعہ کی تحقیقات کے لئےسی ای او ریلوے، آئی جی ریلوے اور ڈی ایس لاہور پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے جبکہ چیف ایگزیکٹو افسر عامر علی بلوچ کو فوراً خانیوال روانہ کیا ہے ۔

واضح رہے کہ خانیوال سٹیشن پر مسافر پُل کا ایک حصہ گر گیا تھا ۔ پُل کا حصہ گرنے سے ایک ریلوے ملازم شہید جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی تھی۔فوری طور پر امدادی کارروائی کی گئی اور پل کی تعمیر کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے اور ریلوے ٹریفک معمول کے مطابق چل رہی ہے۔