Live Updates

مالی سال 2025,26 کے وفاقی ترقیاتی بجٹ کے لیے تجاویز کا معاملہ

جمعہ 30 مئی 2025 21:13

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2025ء )مالی سال 2025,26 کے وفاقی ترقیاتی بجٹ کے لیے تجاویز کا معاملہ،اینول پلان کو آرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس 2 جون کو طلب کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اے پی سی سی اجلاس کی صدارت کریں گیاجلاس میں وفاقی وزارتوں اور چاروں صوبوں کے نمائندے شریک ہوں گے اس کے علاوہ اجلاس میں آئندہ مالی سال کیلئے پی ایس ڈی پی کی منظوری بھی دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ترقیاتی بجٹ کی حتمی منظوری وزیر اعظم کی سربراہی میں قومی اقتصادی کونسل دے گی اے پی سی سی آئندہ مالی سال کے لیے جی ڈی پی گروتھ ہدف کی بھی منظوری دے گی قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی تاریخ کا باضابطہ اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات