معرکہ حق کے دوران پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے مار گرائے ، سبرامنیئن سوامی کا اعتراف

جمعہ 30 مئی 2025 21:47

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2025ء) بی جے پی کے سینئر رہنما سبرامنیئن سوامی نے اعتراف کرتے ہوے کہا ہے کہ معرکہ حق کے دوران پاک فضائیہ نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے مار گرائے ہیں ۔ سبرامنیئن سوامی نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران مودی سے 5 طیارے گرنے پر سوال اٹھا تے ہوے کہا کیا چائنہ کے طیارے بہترین جبکہ فرانس کے طیارے اچھے نہیں تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا مودی کے ہوتے ہوئے طیارے گرنے کے معاملے پر تحقیقات اور بات چیت ممکن نہیں۔ بی جے پی رہنما نے اٴْمید ظاہر کی کہ مودی طیارے گرنے کے معاملے پر قوم کو سچائی سے آگاہ کریں گے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بی جے پی رہنما سبرامنیئن سوامی نے مودی اور امت شاہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کر رکھا ہے۔ پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو فضاء میں شکست دے کر مودی کی جنگی حکمت عملی کو بے اثر کر دیا، مودی سرکار کی ناکام حکمتِ عملی نے بھارت کو محاذِ جنگ پر کمزور کیا، پاکستان کی طاقت میں نمایاں اضافہ ہوا ۔