لنکن پریمئیرلیگ، فرنچائزگال مارولزکا مالک بھارتی شہری پریم ٹھاکر کو میچ فکسنگ کے الزام میں گرفتار

جمعہ 30 مئی 2025 21:54

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2025ء)لنکن پریمئیر لیگ کی فرنچائز گال مارولز کے مالک اور بھارتی شہری پریم ٹھاکر کو میچ فکسنگ کے الزام میں 2 سال کیلئے جیل اور 10 سال کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا میں کھیلوں میں جرائم کی روک تھام کے ایکٹ کے تحت پریم ٹھاکر کو خود پر لگے میچ فکسنگ کے الزامات کا جرم قبول کرنے کے بعد 2 سال قید، 60 لاکھ بھارتی روپے جرمانہ، 10 لاکھ معاوضہ اور 10 سال کی معطلی کی سزا سنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کینڈی ہائیکورٹ نے آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے جاری تحقیقات کیلئے پریم ٹھاکر کے موبائل فون سے ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرنے اور اس کی جانچ کی درخواست منظور کرلی ہے۔دوسری جانب پریم ٹھاکر کو جرمانے اور معاوضے کی ادائیگی کے بعد ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ رواں برس کے آغاز میں پریم ٹھا کر نے ویسٹ انڈیز کے کرکٹر آندرے فلیچر کو دسمبر 2024 میں لنکا ٹی 10 لیگ کے دوران گال مارولز کے لیے میچ فکسنگ اور مراعات دینے کی کوشش کی تھی۔