
بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام شہید نصیر لانگو کی برسی کے حوالے سے فقیر محمد روڈ میں پارٹی کے سینئر رہنما ایڈوکیٹ اقبال مینگل کی رہائشگاہ میں ایک پروقار تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا
جمعہ 30 مئی 2025 22:13
(جاری ہے)
مقررین نے شہید نصیر لانگو سمیت بلوچستان کے تمام شہدا کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین اور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ تعزیتی ریفرنس کا مقصد یہ ہے کہ ہم شہدا کی قربانیوں کو یاد کرنے کے ساتھ ہی ان کے نظریات اور سیاسی جدوجہد کو آگے بڑھانے کا عہد کرتے ہیں۔
بی این پی قومی راہشون سردار عطااللہ مینگل، میر غوث بخش بزنجو، نواب خیر بخش مری اور دیگر بلوچ اکابرین کے سیاسی سوچ اور فکر پر کاربند ایک سیاسی جماعت ہے جو آج ہم سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں بلوچ قوم اور بلوچستان کے حقوق کے تحفظ اور واگ و اختیار کے حصول کی خاطر قائم رکھے ہوئے ہیں۔ یہ وہ جماعت ہے جس کی تاریخ میں بے شمار شہدا کا خون شامل ہے ہم شہدا کے وارث ہیں اور تعزیتی ریفرنس کے توسط سے ہم یہ عہد کرتے ہیں ہم قوم اور سرزمین کی دفاع اور حق کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ تقریب میں حاجی شفا مینگل، سلیم چند، دوست محمد سرپرہ، حاصل خان بنگلزئی، میر زعفران مینگل، نعمت مظہر، بشیر زہری، حمید لانگو، ابوبکر لانگو اور دیگر کثیر تعداد میں موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ملک میں کوئی قانون،انصاف اورعدالت نہیں ہے، شاہد خاقان عباسی
-
ہارون اختر کا درآمدی و مقامی گاڑیوں کیلئے یکساں حفاظتی معیار نافذ کرنے کا اعلان
-
ماں کے دودھ کے متبادل کی مارکیٹنگ پر سخت ضوابط نافذ ہونے چاہئیں، آصفہ بھٹو زرداری
-
عمران خان کے بیٹوں کی ویزے کیلئے درخواست کے بیان پر وفاقی وزارت داخلہ کی تردید
-
گورنر خیبرپختونخوا ، وفاقی وزیر خالد حسین مگسی ملاقات
-
پیپلزپارٹی کا وفاق اور پنجاب میں وزارتیں لینے کا کوئی ارادہ نہیں‘گورنر پنجاب
-
پاکستان کی تقدیر نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے، نوجوانوں کی تکنیکی مہارتوں میں اضافہ اولین ترجیح ہے، وفاقی وزیر احسن اقبال
-
گور نر خیبر پختونخوا سے او جی ڈی سی ایل کے ایم ڈی کی ملاقات ،گیس کی فراہمی کی صورتحال پرگفتگو
-
اس سال جشن آزادی کو بھرپور اور نہایت جذبہ کے ساتھ یکم سے 14 اگست تک منا رہے ہیں ،سعید غنی
-
حکومت سندھ صوبے کے عوام کو بہترین سفری سہولتیں فراہم کرنا چاہتی ہے،شرجیل انعام میمن
-
حکومت کی جانب سے مقررریٹ 172 روپے فی کلوپر چینی کی فروخت جاری
-
راجن پور،کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں 125 سال میں پہلی مرتبہ خواتین پولیس اہلکار تعینات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.