ؔسیکرٹری محکمہ ترقی نسواں حکومت بلوچستان سائرہ عطا کی زیر صدارت محکمہ کے دفتر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہو

جمعہ 30 مئی 2025 19:25

Pکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2025ء) سیکرٹری محکمہ ترقی نسواں حکومت بلوچستان سائرہ عطا کی زیر صدارت محکمہ کے دفتر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ کے افسران کے علاوہ اقوام متحدہ کی پاپولیشن فنڈ (UNFPA) اور لیگل ایڈ سوسائٹی (LAS) کی ٹیموں نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد ''اینٹی ریپ (تحقیقات اور مقدمہ) ایکٹ 2021'' کے موثر نفاذ، ادارہ جاتی روابط اور صنفی انصاف کی فراہمی کے عمل کو مزید بہتر بنانا تھا۔

اجلاس کے دوران تمام شرکا نے ایکٹ کے اہم نکات، چیلنجز اور مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں، عدلیہ، محکمہ خواتین ترقی اور سول سوسائٹی کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔سائرہ عطا نے اپنے خطاب میں کہا:> ''اینٹی ریپ ایکٹ 2021 ایک اہم سنگ میل ہے جو خواتین اور بچوں کو جنسی تشدد جیسے سنگین جرائم سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے مثر نفاذ کے لیے تمام متعلقہ اداروں کی مشترکہ کوششیں نہایت ضروری ہیں۔ UNFPA اور LAS کے نمائندوں نے تکنیکی معاونت، تربیتی پروگراموں اور پالیسی سطح پر رہنمائی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ جلد ہی تمام اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے گا جو اس قانون پر عمل درآمد کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی مرتب کرے گا۔

نیشنل بزنس ایجوکیشن ایکریڈیٹیشن کونسل NBEAC کی پیئر ریویو ٹیم نے جامعہ بلوچستان کے شعبہ انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز (IMS) میں اپنے تین روزہ دورے کے اختتام پر ایک جامع ایکریڈیٹیشن رپورٹ پیش کی۔ اس ٹیم میں ڈاکٹر شوکت برہ بانی ریکٹر، کراچی اسکول آف بزنس اینڈ لیڈرشپ، جناب محمد عادل ڈائریکٹر، فاسٹ سینٹر آف ایگزیکٹو ایجوکیشن، جناب بابر درانی شریک بانی، مارکو پولو گرینز اور سابق چیف کمرشل آفیسر، ڈی ایچ اے کوئٹہ، اور جناب عثمان علی جدون NBEAC نمائندہ شامل تھے۔

اس رپورٹ پیشی کی تقریب میں جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے NBEAC ٹیم کو یادگاری شیلڈز پیش کیں اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر غلام رزاق شاہوانی، فیکلٹی آف مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن سائنسز کی ڈین پروفیسر ڈاکٹر زینب بی بی، اور شعبہ انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر کنیز فاطمہ, ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز محمد صادق سملانی,ڈاکٹر فرقان الحق صدیقی بھی موجود تھے۔

پیئر ریویو ٹیم نے شعبہ انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کی تعلیمی کارکردگی، فیکلٹی کی قابلیت، تحقیقی سرگرمیوں، اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے نصاب کی ترقی، فیکلٹی کی بہتری، تحقیقی منصوبوں، اور انتظامی عمل کو قومی و بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کے لیے قیمتی تجاویز پیش کیں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے NBEAC ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جامع اور تعمیری تجاویز انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسس اور جامعہ کی تعلیمی بہتری کے لیے سنگ میل ثابت ہوں گی۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جامعہ بلوچستان بزنس ایجوکیشن میں اعلی معیار کو برقرار رکھنے اور مسلسل بہتری کے لیے پرعزم ہے۔ یہ پیئر ریویو تین روزہ دورہ انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز IMS کی تعلیمی برتری اور بین الاقوامی معیار کے مطابق بزنس ایجوکیشن فراہم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔