ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کا جائزہ اجلاس

مہم کے دوران قطرے پینے سے رہ جانیوالے بچوں کو ہر صورت ویکسین دی جائے،محمد حامد بونیرے

جمعہ 30 مئی 2025 20:20

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات محمد حامد بونیرے کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے چوتھے روز اور کیچ اپ ڈے سے متعلق ایوننگ ریویو میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ضلع بھر میں جاری مہم کی پیش رفت اور درپیش چیلنجز کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سوات، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز و ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز (ویڈیو لنک کے ذریعی)، ای پی آئی کوآرڈینیٹر، این سٹاپ آفیسر، محکمہ تعلیم و لوکل گورنمنٹ کے نمائندگان اور محکمہ صحت کے دیگر افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر انسداد پولیو مہم کے چوتھے دن کی مجموعی کارکردگی، کیچ اپ ڈے کے دوران ویکسین کوریج اور ٹیموں کو درپیش مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)محمد حامد بونیرے نے ہدایت کی کہ پولیو مہم کے دوران ایسے تمام بچوں کی نشاندہی کی جائے جو کسی وجہ سے قطرے پینے سے رہ گئے ہوں اور انہیں ہر صورت میں ویکسین دی جائے۔

متعلقہ عنوان :